حدیبیہ کیس میں چور اور چوکیدار ملے ہوئے ہیں ، ڈاکٹر طاہر القادری
اپیل دائر کرنے والے وہی لوگ تھے جنہوں نے شہادتین چھپا کر کیس کو کمزور کیا تھا ہمارا نظام کرپشن پر مبنی ہے نیب نے شریف بردارن کے کہنے پر کمزور کیس بنایا، سربراہ عوامی تحریک سپریم کورٹ میرٹ پر فیصلے کررہی ہے شریف برادران دستاویزات چرانے اور ٹمپرنگ کرنے کے ماہر ہیں ماڈل ٹائون کیس کا مستقبل حدیبیہ کیس جیسا نہیں ہوگا، انٹرویو
جمعہ 15 دسمبر 2017 22:34
(جاری ہے)
عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کیس کے فیصلے سے ثابت ہوگیا ہے حدیبیہ پیپر مل کیس کا فیصلہ بھی سپریم کورٹ نے میرٹ پر دیا۔ حدیبیہ پیپر کیس دائر کرنے والے نیب کے افسران وہی ہیں جنہوں نے 2014 ء میں حدیبیہ پیپر مل کیس کو کمزور کیا اور تمام اور تمام شہادتیں ختم کرکے لاہور ہائی کورٹ میں پیش کیا جس کی بنیاد پر لاہور ہائی کورٹ نے کیس کالعدم قرار دیا تھا۔
سپریم کورٹ میں جو دستاویزات فراہم کی جاتی ہیں اس پر ہی فیصلہ ہوتا ہے۔ نیب نے شریف برادران کے کہنے پر کمزور کیس بنایا۔ شریف خاندان کے دور اقتدار مین واضع کردہ نظام ، قائم کردہ اداروں میں بھرتی کیے ملازمین اور افسران کی موجودگی میں کبھی کوئی کیس میرٹ پر نہیں پہنچ سکتا اور نہ ہی فیصلہ انصاف پر ہو سکتا ہے۔ ایسے کرپٹ نظام کو تبدیل کرنا ہوگا۔ یہاں پر چور اور چوکی دار ملے ہوئے ہیں۔ یہ لوگ دستاویزات کو غائب کرنے اور ٹیمپرنگ کرنے میں ماہر ہیں۔ ملک میں امن و انصاف قائم کرنے والوں کو کرپشن اور گند کے خاتمے کیلے سب سے پہلے نواز شریف اور شہباز کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماڈل ٹائون کیس کا مستقبل حدیبیہ جیسا ہوگا۔ حدیبیہ کیس میں مدعی نیب تھی جبکہ ماڈل تائون میں مدعی ہم خود ہیں نیب میں کرپشن کرنے والے لوگ تھے ہم یہ نہیں ہونے دیں گے۔ ہم قانون اور سیاسی راستہ اختایر کریں گے۔ قانونی راستے میں رکاوٹ ڈالی گئی تو سیاسی طور پر دبائو ڈالیں گے اگر پھر بھی رکاوٹ ڈالی گئی تو آئین اور قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے احتجاج ہمارا حق ہے ۔ شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرکے چھوڑیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.