جیالوں کی تیسری نسل کی قیادت میں بحرانوں سے جنگ لڑنے کے اعلان کرتا ہوں، بلاول بھٹو زرداری

پنجاب کے وسائل تخت رائیونڈ تک محدود کرنے والوں کو اپنے ظلم و جبر عوام کی محرومیوں اور ماڈل ٹائون کے قتل کا حساب دینا ہوگا نواز شریف کا نظریہ حکومتوں کے خلاف سازش اور جھوٹے مقدمات بنانا ہے پارلیمنٹ کی کمزوری اور عوام کی بدحالی انہی کی وجہ سے ہے، مذہب اور سیاست کے گٹھ جوڑ کو نہیں مانتے جو اب اسلام نہین اسلام آباد کی خواہش رکھتے ہیں ذاتیات پر کیچڑ اچھالنا ہماری روائت نہیں نوجوانوں کی بات کرنے والوں کے اپس نوجوانوں کیلئے کوئی سوچ نہیں ملک کو پیپلزپارٹی ہی بحرانوں سے نکال سکتی ہے، ملتان میں جلسہ عام سے خطاب

جمعہ 15 دسمبر 2017 22:34

جیالوں کی تیسری نسل کی قیادت میں بحرانوں سے جنگ لڑنے کے اعلان کرتا ہوں، ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جیالوں کی تیسری نسل کی قیادت میں بحرانوں سے جنگ لڑنے کے اعلان کرتا ہوں۔ پنجاب کے وسائل تخت رائیونڈ تک محدود کرنے والوں کو اپنے ظلم و جبر ، عوام کی محرومیوں اور ماڈل ٹائون کے قتل کا حساب دینا ہوگا۔ نواز شریف کا نظریہ حکومتوں کے خلاف سازش اور جھوٹے مقدمات بنانا ہے۔

پارلیمنٹ کی کمزوری اور عوام کی بدحالی انہی کی وجہ سے ہے۔ مذہب اور سیاست کے گٹھ جوڑ کو نہیں مانتے جو اب اسلام نہین اسلام آباد کی خواہش رکھتے ہیں۔ ذاتیات پر کیچڑ اچھالنا ہماری روائت نہیں نوجوانوں کی بات کرنے والوں کے اپس نوجوانوں کیلئے کوئی سوچ نہیں ملک کو پیپلزپارٹی ہی بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ولیوں اور صوفیوں کے شہر اور چاروں صوبوں میں بولی جانے والی سرائیکی زبان کے خطے کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں میرے نانا ذوالفقار علی بھٹو نے 1970 ء مین قاسم باغ میں خطاب کیا تھا تو ملتان کے عوام نے ان کا ساتھ دیا تھا پھر بی بی بھی اسی قاسم باغ میں آئیں اور آج میں بھی اسی تسلسل سے یہاں آیا ہوں ملتان شہر آمریت کے خلاف جدوجہد کی علامت ہے یہاں کے عوام نے ضیاء الحق کی آمریت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوکر مثال قائم کی اس دور مین کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں نے شہادتین قبول کیں میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ پچاس سال قبل پاکستان پیپلزپارٹی بنی تو ایسا انقلاب آیا جس نے مزدوروں ، کسانوں ، غریبوں اور محنت کشوں کو حقوق دیے اور طاقتور طبقات کے سامنے پسے ہوئے محروم طبقات اٹھ کھڑے ہوئے اور انہیں خوابوں کی تعبیر ملنا شروع ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ جنرل ضیاء الحق اور پرویز مشرف نے کسانوں ، مزدوروں ، غریبوں سے ان کے حقوق چھینے جمہوریت کے راستے میں کانٹے ڈالے وہ جنرل ضیاء الحق اور جنرل مشرف کے آحواری ان یک ساتھ تھے اور بھٹو کے جیالے ، دھرتی کے ب یٹے تھے جو اس جمہوریت کیلئے لڑتے بھی رہے کٹتے بھی رہے اور آگے بڑھتے بھی رہے۔ آج ان جیالوں کی تیسری نسل آچکی ہے میں یہ فیصلہ کن جنگ لڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔

انوہں نے کہا کہ اپنے کسان بہنوں اور بھائیوں سے پوچھتا ہوں کہ پورے ملک کو اناج اور کپڑا مہیا کرنے والے خود اناج اور کپڑے کو ترس رہے ہیں غربت میں اضافہ ہورہا ہے۔ پنجاب سب سے غریب صوبہ ہے جہاں غربت زیادہ ہے خطے کے عوام کو مالی وسائل نہیں دیئے جارہے جو انکا ہقہے اور پنجاب کے وسائل تخت رائیونڈ تک محدود ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے گندم کی قیمت 500 سے 900 روپے فی من کی تھی جس سے غریب آدمی کو فائدہ پہنچا تھا لیکن آج لوگ دیہی علاقوں سے شہروں کی طرف منتقل ہورہے ہیں اور شہروں میںدبائو بڑھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم کسانوں کی پیداوار کا معاوضہ یقینی بنائیں گے زرعی اجناس کے ج ایس ٹی کا خاتمہ ، پانی کی منصفانہ تقسیم کی جائے گی گنے کے کاشتکاروں کو بھی سہولیات دیں گے ہماری پالیسی ہمیشہ کسان دوست رہی ہے ہم سمجھتے ہیں کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کسان مخالف حکومت کے باعث کسان اپنی ہی زمین پر مزدور بن چکا ہے چھوٹے زمینداروں کو ان کا حق نہیں دیا جارہا یاد رکھو ہم کسانوں اور کاشتکاروں کا معاشی قتل کا یہ کھیل نہیں کھیلنے دیں گے انہوں نے کہا کہ ہم مسائل پر بات کرتے ہیں ذاتیات پر کیچڑ اچھالنا ہمارا کام نہیں نیازی سروسز نے جو سیاست شروع کی اس کا مقابلہ فیض آباد والے ہی کر سکتے ہیں۔

ہماری یہ ثقافت نہیں عمران خان جو سمیع الحق کے سپاہی اور نوجوانوں کی قیادت کا دعویٰ کرتے ہیں انہیں اتنا کہوں گا سیاست کے اصول اور اخلاقیات سیکیں اپ بیرونی اثاثے واپس لانے کی سیاست کرتے کرتے خود بیرونی اثاچے والوںکے ہتھے چڑھ گئے ہین انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی بات کرنے والوں کا وزیر اعلیٰ سب سے عمر رسیدہ ہے اپ نے نوجوانوں کیلئے کیا کیا ہے۔

ایک یوتھ شہروں اور ایک دیہاتوں میں رہتی ہے ایک شہری علاقوں میں رہتی ہے اور ایک دیہی علاقوں میں ہے ایک یوتھ خاکی وردی پہن کر دہشت گردی کے خلاف جانوں کا نذرانہ پیش کررہی ہے ہمارا پروگرام ان سب کے لئے ہے ہم ملک کی اس ساٹھ فیصد آبادی کو مساوی مواقع دیں گے انہوں نے کہا کہ بے روزگاری سب سے بڑا مسئلہ ہے ہم نوجوانوں کو روزگار دیں گے خان صاحب یہ پیرا پہلا الیکشن ہے مگر اپ کا یہ آخری الیکشن ہوگا۔

انہوں نے کہ اکہ نواز شریف کو نظریاتی بننے کا شوق چڑھا ہے وہ بتائیں ان کا نظریہ کیا ہے ان کا نظریہ وہ ہے جن کی حفاظت کا حلف ضیاء الحق کی قبر پر کھڑے ہوکر اٹھایا تھا وہ تو نہیں جس کے تہت جونیجو سے یوسف رضا گیلانی تک ہر حکومت کے خلاف سازش کی اسامہ بن لادن کے ذریعے بے نظیر کی حکومت کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا محترمہ بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کا نظریہ وہ ہے کہ جس ایوان نے انہیں طاقت دی اسے کمزور کیا ریموٹ کے ذریعے حکومت چلانا ان کا نظریہ ہے جس زرداری نے جمہوریت کو بچایا انہوںنے اسے بم مارا میاں صاحب نے جمہوریت کے کندھے پر سوار ہوکر شخصی آمریت مسلط کی آج پارلیمنٹ اور جمہوریت کمزور اور عوام بدحال نواز شریف کی وجہ سے ہے انہوں نے کہا کہ ملتان کے ولیوں نے اس سرزمین پر کھڑے ہوکر پورے خطے میں امن کا درس دیا مگر آج مذہب کو سیاست کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔

فرقہ واریت اور انتہا پسندی کو ہوا دی جارہی ہے بھٹو نے کہا تھا کہ جس ملک میں نوے فیصد ملاں ہوں وہاں اسلام کو خطرہ نہیں ہوسکتا۔ آج خطرہ اسلام کو نہیں مولویوں کے حلوے کو ہے جو اسلام نہیں اسلام آباد چاہتے ہیں ہم مذہب اور سیاست کے اس گٹھ جوڑ کو نہیں مانتے انہوں نے کہا کہ ’’بڑے میاں تو بڑے میاں چھوٹے میاں سبحان اللہ‘‘ چھوٹے میاں سمجھ رہے ہیں کہ تمام گناہوں کا بوجھ بڑے میاں صاحب نے اٹھا لیا ایسا نہیں ہے چھوٹے میاں صاحب آپ کو اپنے مظالم اور گناہوں ، حدیبیہ کرپشن ، ملتان میٹرو کرپشن اور مادل ٹائون کے 14 شہداء جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا حساب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کے پھولوں کا بجٹ جنوبی پنجاب سے زیادہ ہے آپ نے جنوبی پنجاب کا ہق مارا ہے بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ کے شہروں میں ہسپتال بنائے جارہے ہیں جہاں غریبوں کا مفت علاج ہوتا ہے (ن) لیگ نے عوام کے جذبات کی ترجمانی اور خطے کے مفادات کا تحفظ نہیںکیا۔ پیپلزپارٹی کل بھی عوام کے ساتھ کھڑی تھی آج بھی کھڑی ہے کل بھی کھڑی رہے گی ہم نے اس خطے کو وزیراعظم دیا ۔

اسپیکر دیا اور کسانوں کو تحفظ دیا بی بی شہید نے صاف پانی ، پی او ایچ یو بجلی کے منصوبے لگائے۔ پچھلے دور میں ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ ، ہیڈ سلیمانکی اور دیگر منصوبے دیے ہم نے اس خطے کو صوبائی حیثیت کی بات کی جس پر (ن) لیگ نے ہر سطح پرمخالفت کی انہوں نے کہا کہ 2013 ء کے انتخابات میں ہمارے ساتھ جو ہوا وہ سب نے دیکھا میں عوام کے ساتھ کھڑا ہوں مجھے عوامکی حمائت ، طاقت اور ساتھ چاہیئے اگر عوام میرے ساتھ ہیں تو جنوبی پنجاب صوبہ بنا کر رہیں گے۔