سپریم کورٹ کے فیصلے سے جھوٹے الزامات کو سچ سے شکست ہوئی،تمام الزامات سے بری ہو گیا ہوں‘ شہباز شریف

جمعہ 15 دسمبر 2017 22:16

سپریم کورٹ کے فیصلے سے جھوٹے الزامات کو سچ سے شکست ہوئی،تمام الزامات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے جھوٹے الزامات کو سچ سے شکست ہوئی،تمام الزامات سے بری ہو گیا ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سپریم کورٹ کی جانب سے حدیبیہ پیپرز ملز کیس دوبارہ کھولنے سے متعلق قومی احتساب بیورو کی اپیل مسترد ہونے کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے تاریخی فیصلہ دیا ہے اور لگائے گئے تمام جھوٹے الزامات کو سچ سے شکست ہوئی۔ شہباز شریف نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر تمام الزامات سے بری ہوگیا ہوں،یہ میری سیاسی زندگی کا عظیم دن ہے۔

متعلقہ عنوان :