آمدن سے زائد اثا ثہ جات کیس ، چوہدری برادران کی دوبارہ نیب میں پیشی ، جواب جمع کروا دیا
نیب کے سوالنامے میں شجاعت حسین اور پرویز الٰہی سے جائیداد کی خریدوفروخت ،دیگر اثاثوں سے متعلق پوچھا ‘ذرائع
جمعہ 15 دسمبر 2017 22:16
(جاری ہے)
نیب نے چوہدری برادران کو گزشتہ ماہ 6 تاریخ کو طلب کیا تھا جس پر دونوں رہنمائوں نے نیب ٹیم کے سامنے پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا جبکہ اس دوران نیب ٹیم نے انہیں ایک سوالنامہ بھی دیا تھا۔
گزشتہ پیشی پر نیب ٹیم نے چوہدری برادران کو سوالنامہ مکمل کرکے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی لیکن چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی نے یہ سوالنامہ جمع نہیں کرایا جس پر نیب نے انہیں دوبارہ طلب کیا تھا۔چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی گزشتہ روز نیب لاہور کے دفتر پہنچے جہاں انہوں نے نیب کا سوالنامہ پُر کر کے تین رکنی ٹیم کو جمع کرایا جو 50 سوالات پر مشتمل تھا۔نیب کے سوالنامے میں جائیداد کی خریدوفروخت اور دیگر اثاثوں سے متعلق پوچھا گیا تھا، نیب حکام نے چوہدری برادران اور ان کے بچوں کی جائیداد کے بارے میں ڈپٹی کمشنر لاہور اور گوجرانوالہ سے بھی حکومتی سطح پر تفصیلات طلب کی تھیں جنہیں چوہدری برادران کی دی گئی معلومات سے میچ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق نیب کی تین رکنی ٹیم سوالنامے سے متعلق چوہدری برادران سے پوچھ گچھ کی اور بعد میں چوہدری برادران واپس روانہ ہوگئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.