Live Updates

جہانگیر ترین کی پی ٹی آئی کیلئے خدمات عمران خان کے بعد سب سے زیادہ ہیں‘ اسد عمر

جمعہ 15 دسمبر 2017 22:15

جہانگیر ترین کی پی ٹی آئی کیلئے خدمات عمران خان کے بعد سب سے زیادہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ انہیںجہانگیر ترین کی ناہلی کے فیصلے سے بہت دکھ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سالوں میں پی ٹی آئی کیلئے ان کی خدمات عمران خان کے بعد سب سے زیادہ رہی ہیں۔اسد عمر کا ایک اور ٹویٹ میں کہنا تھا کہ کپتان ناٹ آئوٹ! ہم پہلے دن سے ہی کہہ رہے تھے کہ جب انہوں نے کوئی غلطی ہی نہیں کی تو نااہل کیسے کر سکتے ہیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات