نہروں کے اطراف تجاوزات کے خلاف جاری انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران قابضین اورشرپسندوں نے اینٹی انکروچمنٹ عملے پر حملہ کر دیا

افسران اور مشینری پر پتھروں اورڈنڈوں کی بارش کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت انسداد تجاوزات سیل اورایری گیشن عملے کے 11افراد زخمی ہوگئے

جمعہ 15 دسمبر 2017 22:15

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) نہروں کے اطراف تجاوزات کے خلاف جاری انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران قابضین اورشرپسندوں نے اینٹی انکروچمنٹ عملے پر حملہ کر دیا، افسران اور مشینری پر پتھروں اورڈنڈوں کی بارش کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت انسداد تجاوزات سیل اورایری گیشن عملے کے 11افراد زخمی ہوگئے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون غلام قادر جونیجواورانچارج انسداد تجاوزات سیل توحیداحمد پر حملے کی کوشش پولیس اورعملے نے ناکام بنادی،واقعہ کی اطلاع ملتے پر ڈی سی محمد سلیم راجپوت اور ایس ایس پی سمیت انتظامیہ کے اعلیٰ افسران پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے 4افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں اکرم واہ اور دیگر نہروں کے اطراف غیرقانونی تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے دوسرے روز بلدیہ کے انسداد تجاوزات سیل نے ڈپٹی کمشنر محمد سلیم راجپوت کی نگرانی میں 125سے پختہ مکانات،بھینسوں کے باڑے،پولٹری فارم،قبضوں کے لئے بنائی گئی چاردیواریوں کو مسمار کرکے اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی وا گزار کرالی ، آپریشن کے دوران درجنوں ڈنڈابردارافراد نے انسداد تجاوزات عملے ،پولیس اورمشینری کا گھیرائو کرکے پتھرائو شروع کردیاجس کے نتیجے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون غلام قادر جونیجواورتجاوزات گرانے کے لئے لائی گئی مشینری کو نقصان پہنچایااورشیشے ٹوٹ گئے جبکہ پتھرائواورڈنڈے لگنے سے 3پولیس اہلکار، اینٹی انکروچمنٹ عملے اورمشینری کے ڈرائیورز سمیت11افراد زخمی ہوگئی،دوافراد کے سروں پر گہرے زخم آئے ،واقعہ کے اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر محمد سلیم راجپوت،ایس ایس پی سید پیرمحمد شاہ،ایس پی ہیڈکوارٹر،اے ایس پی پھلیلی ،مارکیٹ اورپنیاری تھانوں کے ایس ایچ اوز اور ایس ایس پی اسپیشل فورس کے انچارج ظفر چانڈیوپولیس کی بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، قابضین نے ڈپٹی کمشنر کو بتایاکہ ان کے مکانات تجاوزات میں شامل نہیں ہیں اوران کے کاغذات ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے مختیارکارسٹی کو ان کی دستاویزات24گھنٹے کے اندرچیک کرنے کی ہدایت کی، دوسری طرف ڈپٹی کمشنر نے اینٹی انکروچمنٹ سیل کے انچارج توحیداحمد اوردیگر کو ہدایت کی ہے کہ پوری قوت کے ساتھ غیرقانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھیں ، ایس ایس پی سید پیرمحمد شاہ نے عملے اورمشینری کو مکمل سیکورٹی اورتحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کی، واقعہ کے بعد کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے 4ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

متعلقہ عنوان :