Live Updates

سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں میں اگر نا اہل بھی ہوجاتا تو شریف مافیہ کا ہر گز پیچھا نہیں چھوڑتا ، عمران خان

قوم دیکھ رہی ہے کہ کیا نیب بڑے ڈاکوئوں کو بھی پکڑے گی،ملک میں امیر وں کا بھی احتساب ہونا چاہیے بڑا ڈاکہ ڈالنے والوں کو نہیں پکڑا جاتا جبکہ چھوٹے ڈاکوئوں کو پکڑ کر جیل میں ڈال دیا جاتا ہے، قوم ملک میں انصاف کا نظام دیکھنا چاہتی ہے ملک میں آئندہ انتخابات جلد ہوتے دیکھ رہا ہوں،قوم تیاری شروع کر دے، ٹنڈومحمد کے فوجی شوگر مل گرائونڈ میں جلسہ عام سے خطاب

جمعہ 15 دسمبر 2017 22:15

سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں میں اگر نا اہل بھی ہوجاتا تو ..
ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں میں اگر نا اہل بھی ہوجاتا تو شریف مافیہ کا ہر گز پیچھا نہیں چھوڑتا ،قوم دیکھ رہی ہے کہ کیا نیب بڑے ڈاکوئوں کو بھی پکڑے گی،ملک میں امیر وں کا بھی احتساب ہونا چاہیے ،بڑا ڈاکہ ڈالنے والوں کو نہیں پکڑا جاتا جبکہ چھوٹے ڈاکوئوں کو پکڑ کر جیل میں ڈال دیا جاتا ہے، قوم ملک میں انصاف کا نظام دیکھنا چاہتی ہے،ملک میں آئندہ انتخابات جلد ہوتے دیکھ رہا ہوں،قوم تیاری شروع کر دے،یہ بات انہوں نے ٹنڈومحمدخان کے فوجی شوگر مل گرائونڈ پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی،عمران خان نے کہا کہ سندھ تعلیم ،صحت اور روزگار کے معاملے میں پیچھے رہ گیا جبکہ دوسرے صوبے آگے نکل گے ہیں، سندھ کے حکمران سندھ کی تباہی کے ذمہ دار ہیں ،چھ چھ باراقتدار میں آنے والے پولیس کا نظام درست نہیںکرسکے ، ہم نے چار سال میں خیبر پختونخواہ میں پولیس،صحت سمیت تعلیم کے نظام کو درست کر دیا ،آج سرمایہ دار خود کو سندھ میں غیر محفوظ سمجھتا ہے جس کی وجہ زرداری ٹولہ ہے ،سندھ کے 14ہزار پولیس افسران و اہلکار کرپشن و بد امنی میں ملوث ہیں اقتدار میں آکر سندھ سے کرپشن و بد امنی کاخاتمہ کردیں گے ،آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف سندھ سمیت پورے ملک میں حکومت بنائے گیانہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں میں اگر نا اہل بھی ہوجاتا تو شریف مافیہ کا ہر گز پیچھا نہیں چھوڑتا ،قوم دیکھ رہی ہے کہ کیا نیب بڑے ڈاکوئوں کو بھی پکڑے گی،ملک میں امیر وں کا بھی احتساب ہونا چاہیے ،بڑا ڈاکہ ڈالنے والوں کو نہیں پکڑا جاتا جبکہ چھوٹے ڈاکوئوں کو پکڑ کر جیل میں ڈال دیا جاتا ہے، قوم ملک میں انصاف کا نظام دیکھنا چاہتی ہے،ملک میں آئندہ انتخابات جلد ہوتے دیکھ رہا ہوں،قوم تیاری شروع کر دے، آج سندھ تعلیم ،صحت اور روزگار کے معاملے میں دوسرے صوبوں سے پیچھے رہ گیا ہے جس کی وجہ زرداری ٹولہ ہے ،سندھ کی تعلیم میں سیای مداخلت کر کے تعلیمی نظام کو تباہ کر دیا گیا ،سندھ کے وزیروں اور امیروں کے بچے پرائیویٹ اسکولوں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں جبکہ سرکاری اسکولوں و مدارس میں صرف غریبوںکے بچے پڑھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ سندھ وزیر سرکاری اسکولوںپر توجہ نہیں دیتے ،ہماری حکومت اائے گی تو سرکاری تعلیم کا نظام درست کریں گے ایک دن آئے گاجب وزیراعظم کے بچے بھی سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کریں گے انہوں نے کہا کہ سندھ میں عوام کو صحت کی سہولیتں میسر نہیں سرکاری اسپتالوں میں غریب مریضوں کو ادویات نہیں ملتی جبکہ خیبر پختونخواہ میں جب ہم اقتدار میں آئے تو ڈاکڑز کی تعداد تین ہزارتھی جبکہ آج نو ہزار ہے ،خیبر پختونخواہ میں صحت کی سہولتوں کو بہتر بنایا گیا ہے تاکہ غریبوں کو علاج کی مفت سہوتیں فراہم کی جاسکیں انہوں نے کہا کہ زرداری ٹولہ سندھ میں پولیس کو مخالفین کے خلاف استعمال کرتا ہے سندھ میں پولیس میں میریٹ کی بنیاد پر بھرتی نہیں کی جاتی یہی وجہ ہے کہ آج سندھ کی عوام پولیس سے ڈرتی ہے ،خیبر پختونخواہ میں پولیس میں میریٹ کی بنیاد پر بھرتی کی جاتی ہے جبکہ پولیس میں سیاسی مداخلت کو ختم کر دیا گیا ہے آج خیبرپخوتنخواہ کی پولیس پاکستان کی نمبر ون پولیس ہے ،سندھ میں جنگل کا قانون رائج ہے ،زرداری ٹولے نے سندھ کی شوگر انڈسڑی پر قبضہ کر رکھا ہے ،یہاںکے کاشتکاروں کو گنے کی مناسب قیمت نا دے کر سندھ کے چھوٹے کسانوں کا معاشی استحصال کیا جارہا ہے، عمران خان نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف سندھ سمیت پورے ملک سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے حکومت بنائے گی ،تحریک انصاف اقتدار میں آ کر تعلیم ،سحت اور پولیس کے نظام کو بہتر کرے گی اس موقع پر لیاقت جتوئی ،ڈاکڑ عارف علوی،حلیم عادل شیخ،اعجاز ملاح اور جبار میمن نے بھی خطاب کیا جبکہ ورلڈ سادات عوامی اتحاد کے چیئرمین سید ذالفقار علی شاہ،کونسلر اصغر نوناری اور عبدالطیف سومرو سمیت درجنوں افراد نے تحریک انصا ف میں شمولیت کا اعلان کیا ،جلسہ عام کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات