وزیراعلیٰ شہباز شریف کی جانب سے طلباء وطالبات کیلئے تقریبِ تقسیمِ لیپ ٹاپ 19 دسمبرکو ہو گی

جمعہ 15 دسمبر 2017 22:15

وزیراعلیٰ شہباز شریف کی جانب سے طلباء وطالبات کیلئے تقریبِ تقسیمِ ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی امتحان میٹرک سالانہ 2015 ء ‘ 2016ء اور 2017ء کے ہونہار طلباء وطالبات کو دی جانے والی لیپ ٹاپ سکیم فیز IV کے سلسلہ میں ضلع فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے طلباء وطالبات کیلئے تقریبِ تقسیمِ لیپ ٹاپ 19 دسمبر 2017ء بروز منگل کو ہو گی۔ سیکرٹری بورڈ خرم قریشی کے مطابق ضلع فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے امتحان میٹرک سالانہ 2015ء اور 2016ء کے 90 فیصد (990 نمبریا زائد)اور امتحان میٹرک سالانہ 2017ء کے 91 فیصد 1001)نمبریا زائد( حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو الگ الگ مرحلہ وار لیپ ٹاپ دینے کیلئے بلایا جائے گا جس کی اطلاع انہیں بذریعہ ایس ایم ایس کر دی جائے گی جبکہ جھنگ‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ اضلاع سے تعلق رکھنے والے امتحان میٹرک سالانہ 2017ء کے طلباء وطالبات کو لیپ ٹاپ دینے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری بورڈ نے ایسے اہل طلباء وطالبات کو ہدایت کی ہے کہ جب انہیں لیپ ٹاپ کیلئے بلایا جائے تو وہ اصل میٹرک کارزلٹ کارڈ‘ اصل ب فارم ‘اصل بونا فائیڈ سرٹیفکیٹ(ادارہ میں ریگولر تعلیم جاری رکھنے کاسرٹیفکیٹ) اوراصل اپنے والد کے شناختی کارڈکے علاوہ ان تمام ڈاکومنٹس کی اپنے ادارہ کے سربراہ سے تصدیق شدہ ایک ایک فوٹو کاپی بھی ضرور ہمراہ لائیں ورنہ وہ لیپ ٹاپ حاصل کرنے سے محروم رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :