کراچی، پیپلزپارٹی اقلیتوں کے مسائل کے حل میں سنجیدہ ہے، شہلا رضا

جمعہ 15 دسمبر 2017 22:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2017ء) پیپلزپارٹی اقلیتوں کے مسائل کے حل میں سنجیدہ ہے‘ شہلا رضا، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے نیشنل لابنگ ڈیلی گیشن کی ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی سے ملاقات ،سیدہ شہلارضا کی جانب سے وفد کو ہندو میرج کے حوالے سے قانون سازی اور کرسچن میرج ایکٹ کے حوالے سے جلد پیشرفت کی یقین دہانی۔تفصیلات کے مطابق اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے نیشنل لابنگ ڈیلی گیشن نے ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی سیدہ شہلارضا سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ہندو میرج بل سے متعلق قانون سازی اور کرسچن میرج ایکٹ کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وفد کے ارکان وزیراعلیٰ سندھ کے سابق معاون خصوصی وپیپلزپارٹی منارٹی ونگ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات انتھونی نوید، ڈاکٹرآشوتھاما، پیربھوستیانی، روزمتھانی، جنیداحمد ودیگر سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی سیدہ شہلا رضا نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اقلیتوں کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے جلد ہندو میرج سے متعلق قانون سازی اورکرسچن میرج ایکٹ کے حوالے سے پیشرفت کی یقین دہانی بھی کروائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اقلیتوں کے حوالے سے قانون سازی کا مسودہ تیارکیاجارہاہے جسے جلد اسمبلی میں پیش کردیا جائیگا،۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے سابق معاون خصوصی وپیپلزپارٹی منارٹی ونگ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات انتھونی نویدنے ڈپٹی اسپیکرسے اظہارتشکرکرتے ہوئے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے ناصرف سندھ بلکہ پورے ملک کے اقلیتی عوام پیپلزپارٹی کی طرف امیدبھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوکی قیادت میں پیپلزپارٹی اقلیتوں کے تمام مسائل حل کریگی۔ #

متعلقہ عنوان :