Live Updates

شہباز شریف نے جہانگیر ترین اور عمران خان کے فیصلے کو خوش آئندہ قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 15 دسمبر 2017 21:22

شہباز شریف نے جہانگیر ترین اور عمران خان کے فیصلے کو خوش آئندہ قرار ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2017ء) شہباز شریف نے جہانگیر ترین اور عمران خان کے فیصلے کو خوش آئندہ قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور رہنما جہانگیر ترین کے کیس کے سنائے گئے فیصلے پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ردعمل دیا ہے۔ شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئندہ قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سب کو سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرنا چاہیئے۔ جبکہ دوسری جانب شہباز شریف نے حدیبیہ پیپر ملز کیس کے فیصلے کے حوالے سے بھی ردعمل دیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس کیس میں بھی سپریم کورٹ کے فیصلے میں وہ سرخرو ہوئے ہیں۔ شہباز شریف نے تمام سیاسی جماعتوں کے سپریم کورٹ کے فیصلوں کو قبول کرنے کی تلقین کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات