جھل مگسی میں ہونیوالے اقلیتی برادری کے تہوار کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات مکمل

میلے میں سیکورٹی کے حوالے سے 400 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں، ڈی آئی جی پویس

جمعہ 15 دسمبر 2017 21:49

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) جھل مگسی میں ہونے والے اقلیتی برادری کے تہوار کے لئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کر دیئے گئے ہیں ۔زائرین کے آمدو ردت کے لئے ہائی وے پر اضافی نفری تعینات کرکے سڑک کو محفوظ کیا گیا ہے تاکہ کوئی نا خوشگوار واقع پیش نہ آ سکے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی نذیر احمد کردتفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پویس نصیر آباد رینج نذیر احمد کرد نے کہا ہے کہ جھل مگسی میں اقلیتی برادری کے ہونے والے تہوار سالانہ عرس ہندو مہراج کشن داس کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں میلے میں سیکورٹی کے حوالے سے 400 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں ۔

پولیس کے ساتھ ساتھ ایف سی اور بی سی کے جوان بھی اپنے فرائض سر انجام دیں گے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ دور دراز کے علاقوں سے آنے والے زائرین کی سیکورٹی کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ تمام زائرین کو کانوائی کے ذریعے با حفاظت منزل پر پہنچایا جا رہا ہے ۔ڈی آئی جی نصیر آباد نذیر احمد کرد کا مزید کہنا تھا کہ سیکورٹی کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام ملازمین کو ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی ہے تاکہ کسی قسم کا ناخوشگوار واقع پیش نہ آ سکے ۔

متعلقہ عنوان :