بلوچستان ریزیڈنشل کالج خضدار میں یوم والدین کی تقریب کا انعقاد ، اساتذہ و طلبہ کی بڑی تعد اد میں شرکت

جمعہ 15 دسمبر 2017 21:49

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) بلوچستان ریزیڈنشل کالج خضدار میں یوم والدین کی تقریب کا انعقاد ،بلوچستان کے مختلف علاقوں نے والدین کی شرکت ،حصول علم کے بغیر جدید دور کے تقاضوں کا مقابلہ ممکن نہیں ،حکومت وسائل فراہم کرے گی طلباء اپنی توجہ حصول علم پر اور اساتذہ کرام علم کی شمع کو نئی نسل میں منتقل کرنے پر مرکوز رکھیں ،اگر ہمیں ترقی کرنا ہے تو قلم و کتاب سے دوستی کو پختہ کرنا ہو گا تقریب سے ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد درانی ،کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی ،پرنسپل بلوچستان ریزیڈنشل کالج خضدار پرنسپل محمد عالم جتک اور دیگر کا یوم والدین کی تقریب سے خطاب تفصیلا ت کے مطابق بلوچستان ریزیڈنشل کالج خضدار میں یوم والدین کی تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خاص چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار آغا شکیل احمد درانی تھے جبکہ اعزازی مہمانوں میں کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی ،ڈی آئی جی پولیس نثار احمد خان ،ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ ،ڈپٹی چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل عبدالحمید ایڈووکیٹ ،میئر خضدار عبدالرحیم کرد ،سردار بلند خان غلامانی ،میر محمد حنیف بزنجو ،پروفیسر محمد حسن جاموٹ اور دیگر شامل تھے تقریب کے افتتاح پر کالج کے طلباء نے تقاریر کئے ،تیکوانڈو کے کھلاڑیوں نے بہتر ین کھیل کا مظاہرہ کیا جبکہ بہترین پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کرام کو انعامات و اعزازت سے نوازا گیا تقریب سے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار شکیل احمد درانی ،کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی آر سی کا شمار بلوچستان کے بہترین تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے تبدیلی کے بعد اس ادارے میں قوم کو تعلیم یافتہ نسل فراہم کرنے میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہے ہمیں خوشی ہے کہ اس ادارے کے طلباء نے ٹیم لیڈر اور اساتذہ کرام کی سخت محنت اور لگن کی وجہ سے آج اس ادارے کے طلباء تعلیمی میدان میں پوزیشن حاصل کر رہے ہیں مقررین نے کہا کہ اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ اگر ہمیں دوسرے اقوام اور جدید دور کے تقاضوں کا مقابلہ کرنا ہے تو قلم و کتاب سے اپنی دوستی پختہ کرنی ہو گی دنیا میں وہی قوم ترقی کر سکتی ہے جس کی نئی نسل جدید دور کے تقاضوں کے مطابق علم کی شمع سے روشن ہو رہی ہے ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین آغا شکیل احمد درانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کالج کے بنیادی مسائل کو وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے سامنے پیش کرئینگے اور مطالبات سے بڑھ کر مسائل کو حل کیا جائے گا انہوں نے اپنی جانب سے کالج کے لئے دس لاکھ روپے کا اعلان کیا قبل ازیں بی آر سی کے پرنسپل محمد عالم جتک نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے کالج کے بنیادی مسائل بیان کی اور گزشتہ ایک سال کی تعلیمی کارکردگی کا تفصیل زکر کیا تقریب کی اختتام پر مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :