پی ٹی آئی کو غیر ملکی فنڈنگ کے معاملے کا تعین کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو ریفر کیا گیا ہے، سب کو عدالتی فیصلے کا احترام کرنا چاہیے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

نواب ثناء اللہ خان زہری

جمعہ 15 دسمبر 2017 21:38

پی ٹی آئی کو غیر ملکی فنڈنگ کے معاملے کا تعین کرنے کیلئے الیکشن کمیشن ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف نااہلی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جس میں جہانگیر ترین کو نااہل قرار دیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کو غیر ملکی فنڈنگ کے معاملے کا تعین کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو ریفر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سب کو عدالتی فیصلے کا احترام کرنا چاہیے۔