اب لوگ پی ٹی آئی کی ٹکٹیں لینے کے لیے بھاگیں گے ،ٹکٹیں بلیک ہوں گی ،شیخ رشید کا اہم انکشاف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 15 دسمبر 2017 21:08

اب لوگ پی ٹی آئی کی ٹکٹیں لینے کے لیے بھاگیں گے ،ٹکٹیں بلیک ہوں گی ،شیخ ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2017ء) :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کے حق میں فیصلہ آنے کے بعد اب لوگ پی ٹی آئی کی ٹکٹیں لینے کے لیے بھاگیں گے اور پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹیں بلیک ہوں گی ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے آج عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی نا اہلی کی درخواست مسترد کر دی جبکہ جہانگیر ترین کو نا اہل قرار دے دیا ۔

اس فیصلے کے حوالے سے مختلف سیاسی حلقوں کی جانب سے مختلف تاثرات کا اظہا کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر آج عمران خان کے خلاف فیصلہ آ جاتا تو پاکستانی سیاست میں ہو کا عالم ہوتا اور لوگ ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ،انکا کہنا تھا کہ اب دیا دیکھے گی کہ بہت سے جہانگیر ترین پیدا ہو جائیں گے ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کے حق میں فیصلہ آنے کے بعد اب لوگ پی ٹی آئی کی ٹکٹیں لینے کے لیے بھاگیں گے اور پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹیں بلیک ہوں گی۔انہوں نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے بہت سے ایم این اے اس فیصلے کے انتظار میں تھے جو اب آکر عمران خان سے مل جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :