امریکی صدر کو خود امریکہ کے باشندے اس کی احمقانہ باتوں کے سبب صدر تسلیم نہیں کرتے ہیں، وفاقی وزیرشیخ آفتاب احمد

جمعہ 15 دسمبر 2017 21:38

امریکی صدر کو خود امریکہ کے باشندے اس کی احمقانہ باتوں کے سبب صدر تسلیم ..
اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کی نمائندگی کرتے ہوئے قومی اور سینیٹ سے امریکی صدر اور امریکی حکومت کے بیت المقدس کو اسرائیلی حکومت کا دارالخلافہ بنانے کے خلاف قرارداد منظور کر کے اقوام متحدہ میں بھجوا دی ہے امریکی صدر کو خود امریکہ کے باشندے اس کی احمقانہ باتوں کے سبب صدر تسلیم نہیں کرتے ہیں اور ایسے مخبوط الحواس امریکی صدر سے ایسے ہی احمقانہ فیصلوں کی توقع ہے جو امریکی حکومت اور امریکی عوام کو دنیا بھر میں رسوا کر رہے ہیں اور امریکی کی اسلام سے دشمنی اب روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے حکومت پاکستان وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں فلسطین کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومت پاکستان کی ہدایت پر ملک بھر میں نکالی جانے والی احتجاجی ریلیوں کے سلسلے میںبلدیہ اٹک کی جانب سے منعقدہ احتجاجی ریلی اور جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ریلی اور جلسہ عام کا اہتمام وائس چیئرمین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان نے کیا تھا ریلی سے مرکزی سنیئر نائب صدرپاکستان جسٹس اینڈڈیموکریٹک پارٹی شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ ، پیر سعادت آف چورا شریف،امیدوار پنجاب اسمبلی ضیاء الرحمان نورانی ،یاور بخاری ،ڈاکٹر امجد حسین کاظمی ،صدر ڈسٹرکٹ بار ملک اسرار احمد ،ضلعی امیر جے یو آئی مولانا شیر زمان ،خادم حسین کربلائی ،مولانا محمود الحسن توحیدی ،علامہ غلام محمد صدیقی ،ملک امداد حسین اعوان ،شہزاد احمد چشتی اور دیگر نے بھی خطاب کیا،اتحاد بین المسلمین کے سلسلہ میں مرکزی سیرت کمیٹی ،مسلم لیگ(ن) ،تحریک انصاف ،جے یو پی ،جے یو آئی ،جماعت اسلامی ،وکلاء ،تاجران ،مسیحی برادری سمیت متعدد سیاسی ،مذہبی اور سماجی تنظیمیں ایک پلیٹ فارم پر موجود تھیں،قبل ازیں مختلف مساجد سے احتجاجی ریلیاں شہید ملت لیاقت علی خان ہاکی سٹیڈیم (لالہ زار گرائونڈ) کے باہر اکٹھی ہوئیںاور وہاں سے ریلی کی صورت میں فوارہ چوک پہنچیں تو جلسہ عام کی صورت اختیار کر لی ریلی میں امریکی صدر ،امریکی ،اسرائیل اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی امریکہ اور اسرائیل کے پرچم اور امریکی صدر کا پتلا بھی نذر آتش کیے گئے ، جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آج قوم نے یہودیوں کے خلاف متحد ہو کر مسلمان ہونے کا ثبوت دیاہے ،امریکہ کی ناجائز اولاد اسرائیل کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ بیت المقدس تمام مسلمانوں کا دارالحکومت ہے ڈونلڈ ٹرمپ انشاء اللہ نیست ونابود ہوگا، اٹک کے عوام نے ثابت کر دیا کہ وہ دنیا بھر کے مسلمانوں سے پیار کرتے ہیں اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ امریکی سفاتخانہ کو بند کر کے امریکی سفیر کو ملک سے نکالا جائے، محمد بن قاسم نے کہا کہ جب تک قوت ایمانی موجودہے تو کوئی مائی کا لال بیت المقدس کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتاہے،امریکی صدر کے خلاف پوری دنیا میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں آج کشمیر کے اندر مسلمانوں قتل عام ہندوستان کررہا ہے ہم کشمیروں کو بھی حق خودارادیت دلائے گے ہماری حکومت خاموش نہیں ہے ،ہم نے اقوام متحدہ کو قومی اسمبلی اور سینیٹ سے قراد منظور کر کے بھیج دی ہے، امریکہ اپنی شطانیت چھوڑ دے، دنیا بھر کے مسلمان ایک ہو جائیں اور بیشک امریکا اسرائیل کے پشت پر ہو ،کسی بھی مسلمان ملک کے خلاف یہ امریکاکچھ نہیں کرسکتاہے،ہم اسرائیل کے ناپاک وجود کو تسلیم نہیں کرتے ہیں ہمیں ان کی بنائی ہوئی اشیائے صرف کا با ئیکاٹ کرنا کا عملی اقدام اٹھانا چاہیے، مسلمان اپنے ایمان کا سودا نہیں کرینگے پاکستان بنانے میں ہمارے بزرگوں کاخون اورہماری ماوں، بہنوں کی عزتوں کی نیلامیاں شامل ہیں،احتجاجی ریلی اور جلسہ عام کے شرکاء پرامن طور پر منتشر ہو گئے،اس موقع پر ایدھی سنٹر ،ریسکیو 1122 کے عملے، بم ڈسپوزبل سکواڈ اور حساس اداروں کے اہلکاروں کی کثیر تعداد کے علاوہ اٹک پولیس کی نگرانی اے ایس پی آصف بہادر اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر حفیظ احمد اولکھ اور ایس ایچ او تھانہ اٹک سٹی مظہر شاہ کرتے رہے جبکہ ڈپٹی کمشنر رانا اکبر حیات اورڈی پی او اٹک عبادت نثاربھی ریلی کا معائنہ کرتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :