عمران خان کو حق مہر میں بنی گالہ مبارک ہو آج عمران کی فتح ہے ، اپوزیشن رہنما

اب عمران خان کو وزیراعظم بننے سے کوئی نہیں روک سکتا ، اگر کوئی مذہبی قباحت نہیں تو کپتان کو جمائما سے دوبارہ شادی کرلینی چاہیے ، خان میراتھون ریس جیت گئے ہیں جہانگیر ترین کا بہت افسوس ، دکھ ہوا،کوئی بات نہیں ایسا ہوتا ہے قربانیاں دینی پڑتی ہیں، جو حنیف عباسی نے کیس لگایا، خوف و انتشار پھیلایا کہ قوم اور تحریک انصاف اپنی قیادت سے محروم ہو جائیگی اس کے منہ پر زور کا طمانچہ ہے ، سربراہ عوامی مسلم لیگ آج کا سب سے اہم کیس تو حدیبیہ پیپر ملز تھا جسے سپریم کورٹ نے نہیں سنا، تیسری مرتبہ ایسا ہوا کہ سپریم کورٹ میں یہ کیس نہیں سنا گیا، عمران کا فیصلہ خوش آئند ہے ، اعتزاز احسن جہانگیر ترین کی ناہلی جھوٹ بولنے کی سزا ہے جبکہ پیپلزپارٹی کی سیاست کسی کی اہلیت پر منحصر نہیں کرتی،عمران خان نے عدالت کے ہر سوال کا جواب اور منی ٹریل دی ، اشرافیہ کے نوکروں اور موٹو گینگ کی درخواست مسترد کردی گئی،عدالتی فیصلے سے بہت اہم مثالیں قائم ہوئیں انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی کی معاشی ریڑھ کی ہڈی تھے، نثار کھوڑو ، شیریں رحمن ، ڈاکٹر طاہر القادری

جمعہ 15 دسمبر 2017 21:38

عمران خان کو حق مہر میں بنی گالہ مبارک ہو آج عمران کی فتح ہے ، اپوزیشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2017ء) سپریم کورٹ کی طرف سے عمران خان کے حق میں جبکہ جہانگیر ترین کی نااہلی کے فیصلہ پر اپوزیشن رہنمائوں نے کہا کہ عمران خان کو حق مہر میں بنی گالہ مبارک ہو آج عمران کی فتح ہے اب عمران خان کو وزیراعظم بننے سے کوئی نہیں روک سکتا، اگر کوئی مذہبی قباحت نہیں تو عمران خان کو دوبارہ جمائما سے شادی کرلینی چاہئے۔

عمران خان میراتھون ریس جیت گئے ہیں۔ جمعہ کے روز سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کے حق میں جبکہ جہانگیر ترین کی نااہلی پر فیصلہ کرنے کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے چاہا تو اب عمران خان کو پاکستان کا وزیراعظم بننے سے کوئی نہیں روک سکتا میں عمران خان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ اللہ پاک نے ان کو سرخرو کیا اب بہت بڑے لوگ تحریک انصاف میں شامل ہوں کے کیونکہ بہت سارے لوگ اس کیس کا فیصلہ کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کا بہت افسوس اور دکھ ہوا ہے لیکن کوئی بات نہیں ایسا ہوتا ہے قربانیاں دینی پڑتی ہیں اور جو حنیف عباسی نے کیس لگایا اور خوف و انتشار پھیلایا کہ قوم اور تحریک انصاف اپنی قیادت سے محروم ہو جائیگی اس کے منہ پر زور کا طمانچہ ہے عمران خان قوم اور تحریک انصاف کا لیڈر ہیں اور رہے گا بہت جلد عمران خان پورے پاکستان میں جلسے کرے گے اور میں بھی ان کے ساتھ ہوں گا۔

(جاری ہے)

یہ عمران خان، پاسکتان کی عوام اور انصاف کی فتح ہے مظلوموں کی فتح ہے جو اس ملک میں تبدیلی چاہتے ہیں وہ چوروں لتیروں سے نجات ان کے لئے بڑی خبر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا بچ جانے کا کریڈٹ جمائما کو دیتا ہوں جمائما خان کو سیلیوٹ پیش کرتا ہوں یہ کیس اللہ کے بعد جمائما نے لڑا کسی وکیل نے نہثں لڑا انہوں عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی مزہبی قباحت نہیں تو عمران خان دوبارہ جمائما سے شادی کرلیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنماء سینیٹر اعتزاز احسن نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ آج کا سب سے اہم کیس تو حدیبیہ پیپر ملز تھا جسے سپریم کورٹ نے نہیں سنا، تیسری مرتبہ ایسا ہوا کہ سپریم کورٹ میں یہ کیس نہیں سنا گیا۔ حدیبیہ پیپر ملز ایک سنگین الزام ہے جسے سننا چاہیے تھا مگر ہر بار شریف خاندان کے خلاف کچھ نرم ہاتھ رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے عمران خان کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔

پیپلزپارٹی کے رہنماء نثار کھوڑو نے اپنے ردعمل میں کہا کہ عمران خان کو حق مہر میں بنی گالہ مبارک ہو۔ اب تو عدالت نے مرد کے حق مہر کو بھی جائز قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کی ناہلی جھوٹ بولنے کی سزا ہے جبکہ پیپلزپارٹی کی سیاست کسی کی اہلیت پر منحصر نہیں کرتی۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے عدالت کے ہر سوال کا جواب اور منی ٹریل دی اور اشرافیہ کے نوکروں اور موٹو گینگ کی درخواست مسترد کردی گئی۔

سپریم کورٹ آزاد اور میرٹ پر فیصلے کررہی ہے۔ پیپلپزپارٹی کی رہنماء شیری رحمن نے جہانگیر ترین کی نااہلی اور عمران خان کے حق پر فیصلہ آنے کے بعد اپنے ردعمل میں کہا کہ اب دیکھنا ہوگا کہ پی ٹی آئی اخلاقیات کی لفاظی کرتی تھی یا اس میں حقیقت تھی۔ عدالتی فیصلے سے بہت اہم مثالیں قائم ہوئیں انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی کی معاشی ریڑھ کی ہڈی تھے اب تحریک انصاف کا اے ٹی ایم بند ہوگیا ہے۔