Live Updates

خاندانی طو ر پر جھوٹ بولنا عمران خان کے نصیب میں ہے،عمران خان نے ملک میں انتشار او بد تمیزی کی سیاست کو فروغ دیا،

عمران خان پیدائشی طور پر چو ر کا بیٹا ہے،عمران خان چوری کے پیسوں سے آکسفورڈ یونیورسٹی میں پڑھنے گیا تھا وفاقی وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 15 دسمبر 2017 21:30

خاندانی طو ر پر جھوٹ بولنا عمران خان کے نصیب میں ہے،عمران خان نے ملک ..
حافظ آباد-(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ خاندانی طو ر پر جھوٹ بولنا عمران خان کے نصیب میں ہے،عمران خان نے ملک میں انتشار او بد تمیزی کی سیاست کو فروغ دیا،عمران خان پیدائشی طور پر چو ر کا بیٹا ہے،عمران خان چوری کے پیسوں سے آکسفورڈ یونیورسٹی میں پڑھنے گیا تھا۔ جمعہ کو یہاں مغل پور ہ کے قریب ہا?سنگ کالونی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان کے والد کو چوری کے الزام میں ملازمت سے بر خاست کیا گیا۔

مخالفین نے قوم کے قیمتی دو سال جھوٹ بول کر بر باد کئے۔حدیبیہ پیپرز کیس کی آڑمیں تنقید کرنے والے آج منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔آج میاں برادران کی اخلاقی فتح کا دن ہے۔

(جاری ہے)

مخالفین مسلم لیگ ن کے تر قی کے سفر کو روکنا چاہتے ہیں۔2018کے انتخابات میں پتہ چل جائے گا کون کتنے پانی میں ہے۔پاکستان میں ہمیشہ مسلم لیگ ن کے دو ر حکومت میں ہی تر قی ہوئی۔

آج پاکستان کا کسان خوشحال اور لو ڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔انتخابات مدت پوری ہونے پر اپنے مقرر وقت پر ہی ہو نگے۔:19دسمبر کو سینٹ سے بھی حلقہ بندیوں کا بل متفقہ طور پر پاس ہو جائے گا۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی اسد آارائیں اورچیئرمین پریس کلب حاجی امجد پرویز چٹھہ اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کاشف نواز رندھاوا اور چوہدری محمد رمضان بھی موجود تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات