حافظ نعیم الرحمن کی کراچی بار کے صدر نعیم قریشی و دیگر عہدیداران سے ملاقات

،ْ القدس ملین مارچ میں شرکت کی دعوت جماعت اسلامی کا ملین مارچ وقت کی اولین ضرورت ہے۔ نعیم قریشی کی جانب سے مارچ کی مکمل حمایت و شرکت کی یقین دہانی

جمعہ 15 دسمبر 2017 21:28

حافظ نعیم الرحمن کی کراچی بار کے صدر نعیم قریشی و دیگر عہدیداران سے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے اتوار 17دسمبر کو نیپا چورنگی تا حسن اسکوائر ہونے والے ’’القدس ملین مارچ ‘‘کی دعوت کے سلسلے میں کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر نعیم قریشی اور دیگر عہدیداران سے ملاقات کی اور ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔ کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر نعیم قریشی نے حافظ نعیم الرحمن کا خیر مقدم کیا اور جماعت اسلامی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کابیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت کے فیصلے کے خلاف جماعت اسلامی کا ملین مارچ وقت کی اولین ضرورت ہے۔

وکلائ برادری کی طرف سے ہم مارچ کی مکمل تائید و حمایت اور شرکت کی یقین دہانی کراتے ہیں۔ملاقات میں ڈپٹی سکریٹری کراچی راشد قریشی ، جماعت اسلامی کراچی کے سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ،اسلامک لائرز موومنٹ کے صدر عبد الصمد خٹک ایڈوکیٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شاہد علی ایڈوکیٹ ، وِل فورم خواتین کی رہنما اور وکلائ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

حافظ نعیم الرحمن نے دیگر وکلائ سے بھی ملاقات کی اور ان کو ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ مسجد اقصی ہمارے لیے ایمان کا درجہ رکھتی ہے، اسلامی ممالک کے حکمرانوں نے مایوس کن کردار ادا کیا ہے او آئی سی کے اجلاس سے بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا، 17دسمبر کو ہونے والا ’’القدس ملین مارچ ‘‘ صرف جماعت اسلامی کا پروگرام نہیں بلکہ پورے کراچی کے عوام کی ترجمانی اور امت کا پروگرام ہے۔

اس ملین مارچ سے امت مسلمہ کو بیدار کریں گے۔ ہم بیت المقدس کو کیسے چھوڑ سکتے ہیں بیت المقدس کی ہزاروں سال کی تاریخ ہے،سازش کے تحت یہاں یہودیوں کو لاکر بسایا گیا ، امریکی صدر ٹرمپ کا اعلان بھی گہری سازش کا حصہ ہے، اگر وہ پاگل پن کا شکار ہے تو کیا امریکا کی اسٹیبلشمنٹ بھی پاگل ہے۔

متعلقہ عنوان :