ْ احتساب عدالت نے سابق سیکریٹری لینڈیوٹیلائزیشن و دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے

ملزمان نے سی شوردیہہ کورنگی کی530ایکڑزمین کی جعلی اوربوگس انٹریاں کیں اور قومی خزانے کو 53 ارب روپے کا نقصان پہنچایا

جمعہ 15 دسمبر 2017 21:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) کراچی کی احتساب عدالت نے سندھ میں زمینوں کے ریکارڈ میں ردو بدل اورکرپشن سے متعلق ریفرنس میںسابق سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن شاہ زرشمعون اور دیگر دو ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے،سندھ میں زمینوں کے ریکارڈ میں ردو بدل اورکرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے سابق سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن شاہ زر شمعون،قاسم تھیم اوراسماعیل بلوچ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی،نیب کے مطابق سابق سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن شاہ زر شمعون نیاختیارات کاناجائز استعمال کیا،ملزمان نے سی شوردیہہ کورنگی کی530ایکڑزمین کی جعلی اوربوگس انٹریاں کیں اور قومی خزانے کو 53 ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔

متعلقہ عنوان :