ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حیدرآباد میں سافکو اور آکسفیوکے تعاون سے ایک روزہ تعارفی پروگرام کا انعقاد

جمعہ 15 دسمبر 2017 21:24

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حیدرآباد میں سافکو اور آکسفیوکے تعاون سے ایک روزہ تعارفی پروگرام " با اختیار عوام ، منصفانہ نظام " کے زیرعنوان منعقد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ بار حیدرآباد کے صدر امداد انڑ ایڈوکیٹ ، جوائنٹ سیکریٹری کاشف فیاض بھٹو ، ریحانہ انجم ایڈوکیٹ، غلام نبی جروار ایڈوکیٹ، مزمل خان بگھیو ایڈوکیٹ، سافکو کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سید سجاد علی شاہ اور پروجیکٹ مینیجر سافکو ندا لاڑک نے شرکٹ کی، سافکو کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سید سجاد علی شاہ نے تھر کے لوگوں کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھر کے مکینو ںکو فوری انصاف کی فراہمی اور قانونی پیچیدگیوں سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے کہ وکلاء برادری اس ضمن میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے، سافکو کی پروجیکٹ مینیجر ندا لاڑک نے کہا کہ سافکو حیدرآباد خیرپور اور سانگھڑ کے دیہی علاقوں کے لوگوں کو ان کے قانونی حقوق کے لیے مدد فراہم کر رہی ہے جس کے لیے وکلاء برادری کا تعاون اشد ضروری ہے تاکہ لوگوں کے قانونی مسائل فوری حل ہو سکیں۔