انسداد پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے اسے کامیاب بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ،ڈویژنل کمشنر حیدرآباد

جمعہ 15 دسمبر 2017 21:03

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) ڈویژنل کمشنر حیدرآباد سعید احمد منگنیجو نے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ انسداد پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے اسے کامیاب بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں غفلت برتنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ وہ شہباز ہال حیدرآباد میں ڈویژنل ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے، اس موقع پر ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز ، ڈی ایچ اوز ، پی پی ایچ آئی ، یونیسیف اور پولیس سمیت تمام متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

کمشنر حیدرآباد ڈویژن سعید احمد منگنیجو نے کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ متعلقہ افسران رابطے میں رہتے ہوئے اپنے متعلقہ اضلاع کے 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کے ساتھ ساتھ انہیں ٹیکے لگانے کو بھی یقینی بنائیں، اجلاس میں ہر ضلع کے نمائندے نے پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، کمشنر حیدرآباد نے حیدرآباد اور ضلع مٹیاری کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ اعداد شمار تبدیل کر کے ایک ہی بات کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی طرف سے کمیشن پا س نئے ڈاکٹرز مقرر کیے گئے ہیںان کی بھی اس ضمن میں خدمات حاصل کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :