وزیر اعظم کا امیدوار اپنی جگہ ہے، اے ٹی ایم کی خیر ہے،شیخ رشید کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 15 دسمبر 2017 20:50

وزیر اعظم کا امیدوار اپنی جگہ ہے، اے ٹی ایم کی خیر ہے،شیخ رشید کا سپریم ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2017ء):شیخ رشید کا سپریم کورٹ کے فیصلے پردلچسپ رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کا امیدوار اپنی جگہ پر ہے اے ٹی ایم کی خیر ہے،سینکڑوں جہانگیر ترین پیدا ہو جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے آج عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی نا اہلی کی درخواست مسترد کر دی جبکہ جہانگیر ترین کو نا اہل قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

اس فیصلے کے حوالے سے مختلف سیاسی حلقوں کی جانب سے مختلف تاثرات کا اظہا کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا وزیر اعظم کا امیدوار اپنی جگہ قائم ہے ،اے ٹی ایم کی خیر ہے ۔انکا مزید کہنا تھا کہ اگر عمران خان نا اہل ہو جاتا تو اس ملک کی سیاست میں ہو کا عالم ہوتا ،لوگ ڈیپریشن کا شکار ہو جاتے کہ اس ملک میں سیاست کا کیا بنے گا۔ساری دستاویزات کو اکٹھا کرنا سیاست دان کے لیے بہت مشکل کام ہے،جمائمہ نے اہم کردار ادا کیا، انہوں 40 سال پرانے دستاویزات سنبھال کر رکھے، یہ بڑے اہم دن ہیں، ابھی میں الیکشن دیر سے دیکھ رہا ہوں، ملک کو ابھی الیکشن کی طرف ہی جانا چاہیئے۔