ایاز صادق کو اندازہ ہوگیا ہے کہ آنے والے دنوں میں بہت بڑی تعداد میں ن لیگ کی اراکین اسمبلی کے استعفے سامنے آنے والے ہیں: منصور علی خان

muhammad ali محمد علی جمعہ 15 دسمبر 2017 20:46

ایاز صادق کو اندازہ ہوگیا ہے کہ آنے والے دنوں میں بہت بڑی تعداد میں ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2017ء) منصور علی خان کا کہنا ہے کہ ایاز صادق کو اندازہ ہوگیا ہے کہ آنے والے دنوں میں بہت بڑی تعداد میں ن لیگ کی اراکین اسمبلی کے استعفے سامنے آنے والے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور اینکر منصور علی خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے خدشات کے حوالے سے کہا کہ معاملہ جمہوریت کے خطرے کا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ایاز صادق نے حال ہی میں ناراض اراکین اسمبلی سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں انہیں اندازا ہوگیا ہے کہ ن لیگ کے ناراض اراکین اسمبلی بڑی بغاوت کرنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔ جو بات 5 استعفوں سے شروع ہوئی تھی وہ اب رکنے والی نہیں ہے۔ جلد ہی بہت بڑی تعداد میں ن لیگ کے اراکین اسمبلی کے استعفے سامنے آنے والے ہیں۔ اسی صورتحال نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو خاصا پریشان کر رکھا ہے۔ ان کے حالیہ بیانات بھی اسی تناظر میں دیکھے جائیں۔