احتساب نامی انتقام کاہدف صرف نوازشریف ہے ،مریم نواز کی ٹیوٹ

جمعہ 15 دسمبر 2017 20:58

احتساب نامی انتقام کاہدف صرف نوازشریف ہے ،مریم نواز کی ٹیوٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2017ء) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مسلم لیگ ن کی راہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ احتساب نامی انتقام کاہدف صرف نوازشریف ہے اور عوام کا اصل نمائندہ بھی صرف نواز شریف ہی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ گزشتہ روز کے فیصلے سے ثابت ہواکہ نوازشریف کی ساتھ ناانصافی ہوئی،اقاما صرف بہانہ ہے ، نواز شریف نشانہ ہے، احتساب نامی انتقام کاہدف صرف نوازشریف ہے ۔ انہون نے کہا کہ عوام کا اصل نمائندہ صرف میاں نواز شریف ہے ۔ نثار