Live Updates

فیصل آباد، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن دونوں جماعتوں کے کارکنوںمیںخوشی جشن منایا اور مٹھائیاں بھی تقسیم کیں

تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور چیئرمین عمران خاں اور تحریک انصاف زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ سے پہلے مسلم لیگ ن کے حق میں حدیبیہ پیپر ملز کافیصلہ بھی آیا

جمعہ 15 دسمبر 2017 20:58

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن دونوں جماعتوں کے کارکنوںمیںخوشی جشن منایا اور مٹھائیاں بھی تقسیم کی ۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور چیئرمین عمران خاں اور تحریک انصاف زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔ آن لائن کے مطابق گذشتہ روز پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ سے پہلے مسلم لیگ ن کے حق میں حدیبیہ پیپر ملز کافیصلہ آیا تو مسلم لیگ ن کے کارکنوںو مقامی رہنما ئوں سٹی صدر ایم ایم پی اے شیخ اعجاز احمد،سابق ایم پی اے خواجہ محمد اسلام عبدالغفور بٹ ،حسین حیدر انصاری،حکیم عبدالرزاق نعیم، چیئرمین سٹی کونسل 79 میاں رشید احمداوردیگر ایک دوسر ے مبارک باد ، خوشی جشن منایا اور مٹھائیاں بھی تقسیم کی ، میاںمحمد نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکیں گے۔

(جاری ہے)

ملک کو روشنیاں دینے والا شخص پوری پاکستانی قوم کا محسن ہے’ سی پیک، موٹرویز، میٹرو بس، میٹرو ٹرین جیسے اہم منصوبوں سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوا ہے۔ لیگی حکومت نے ملک بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہوا ہے اور عوام حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ آنیو الے انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ناہلی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پرپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری میاں فرخ حبیب ایم پی اے شیخ خرم شہزاد، ٹکٹ ہولڈر پی پی 69 شیخ شاہد جاوید کے ہمراہ حلقہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر لگے تمام بے بنیادالزامات سپریم کورٹ سے کلیئر ہونے کی خوشی میں جشن منایا اور مٹھائیاں بھی تقسیم کی ۔

اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور چیئرمین عمران خاں اور تحریک انصاف زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔ میاں فرخ حبیب اور ایم پی اے شیخ خرم شہزاد نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سپریم کورٹ فیصلے سے ایفی ڈرین عباسی ( حنیف عباسی )کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات بنیاد قرار دئیے جا چکے ہیں اور آج عدالتوں نے انصاف کی بنیاد پر فیصلہ کیا اور حق سچ و انصاف کی جیت ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کی نااہلی کچھ ٹیکنکل پوائنٹ پر ہوئی ہے ریویو پٹیشن میں جہانگیر ترین بھی اہل ہو جائیں گے،
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات