تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ کی جانب سے قربانی کا بکرا بنایا جانا قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 15 دسمبر 2017 20:30

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ کی ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2017ء) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ کی جانب سے قربانی کا بکرا بنایا جانا قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کی نااہلی پرردعمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے اس فیصلے کو ناانصافی قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں جہانگیر ترین کو قربانی کا بکرا بنایا گیا۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ جہانگیر ترین پر لگائے گئے تمام الزامات غلط ثابت ہوئے۔ تاہم اس کے باوجود جہانگیر ترین کو محض ایک تکنیکی غلطی کی بنیاد پر نااہل قرار دے دیا گیا۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں جہانگیر ترین کو قربانی کا بکرا بناتے ہوئے پاناما کیس اور اس کیس میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کی گئی۔