عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

جمعہ 15 دسمبر 2017 20:38

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) نیشنل یوتھ کارنیول 2017 میں پوزیشن حاصل کرنے والے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے طلباء وطالبات کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر وائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی مردان پروفیسرڈاکٹر خورشید خان، ڈائریکٹر فنانس شفیق اللہ کاکا خیل، ایڈیشنل رجسٹرار عادل خان، پرنسپل پختونخوا کالج آف آرٹس فضل ستار درانی، چئیرمین میتھس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر سید اسلام، ڈائریکٹر سی ڈی سی فائضہ فیض ملک، ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر اعجاز اور ڈائریکٹر سپورٹس فاروق حسین موجود تھے۔

ڈائریکٹر سی ڈی سی فائضہ فیض ملک نے اس موقع پر کہا کہ یوتھ کارنیول میں ملک بھر سے 90 سے زائد یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خورشید خان نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات، پختونخوا کالج آف آرٹس کے پرنسپل فضل ستار درانی اور ڈائریکٹر سی ڈی سی فائضہ فیض ملک کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی شب و روز محنت او رلگن سے یونیورسٹی کے طلباء نے پاکستان بھر میں اپنی کارکردگی ثابت کی، جس پرمیں ان کو مبارکباددیتا ہوں۔

انہوں نے اپنے خطاب میںکہا کہ عبدالولی خان یونیورسٹی کے طلباء و طالبات تعلیم کے میدان میں اپنا لوہا منواتے ہوئے ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی نام پیدا کر رہے ہیں۔جو کہ نہ صرف یونیورسٹی بلکہ پورے مردان ڈویژن کے لئے باعثِ فخر ہے۔آخر میں وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خورشید خان نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں سرٹیفیکیٹس اور مڈلز تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :