حکمران عوام کے مسائل اور مشکلات حل کرنے کی بجائے خاموش اور غائب دیکھائی دیتے ہیں ،

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا صورتحال یہی رہی تو عوام کا پارلیمنٹ پر اعتماد ختم ہو جائے گا اور جمہوریت کمزور ہو گی عوام کی مشکلات اور مسائل کے حل کے لیئے پاریلمنٹ میں آواز بلند کی جاتی ہے لیکن وزرا ان مسائل اور مشکلات کو حل کرنے میں دلچسپی ہی نہیں رکھتے اب تو ان کی غفلت اور لاپرواہی کی حد یہ ہے پارلیمنٹ سے ہی غیر حاضر ہیں بدین سمیت سندھ بھر میں پانی کی شدید قلت ہے بجلی اور گیس کا بھی بحران شددت اختیار کر رہا ہے ، سابق سپیکر قومی اسمبلی کی گفتگو

جمعہ 15 دسمبر 2017 20:34

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور ایم این اے بدین ڈکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ بدین سمیت سندھ بھر میں پانی کی شدید قلت ہے بجلی اور گیس کا بھی بحران شددت اختیار کر رہا ہے حکمران عوام کے مسائل اور مشکلات حل کرنے کی بجائے خاموش اور غائب دیکھائی دیتے ہیں۔گذشتہ روز رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے بدین ضلع سمیت سندھ کے دیگر علائقوں نہری اور پینے کے پانی کی شدید قلت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کے عوام کی مشکلات اور مسائل کے حل کے لیئے پاریلمنٹ میں آواز بلند کی جاتی ہے پر افسوس کے وزرا ان مسائل اور مشکلات کو حل کرنے میں دلچسپی ہی نہیں رکھتے اب تو ان کی غفلت اور لاپرواہی کی حد یہ ہے پارلیمنٹ سے ہی غیر حاضر ہیں انہوں نے کہا کے ان کا حلقہ دور دراز اور نہری سسٹم کی ٹیل پر ہے اور حلقے کے اکثر علائقوں میں نہری اور پینے کے پانی کی طویل اور شدید قلت ہے آباد گار پانی کی قلت کے خلاف مسلسل احتجاج کر رہے ہیں اب تو انسانوں اور جانوروں کے پینے کے لیئے بھی پانی دستیاب نہیں علاقے میں جاری آبادگاروں کے احتجاج میں مال اور مویشی بھی شامل ہو گئے ہیں جو ایک افسوس ناک اور پریشان کی صورتحال نہیں بلکہ حکمرانوں کے لیئے شرمندگی کا موقع ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا میں چوتھی بار منتخب ہو کر اسمبلی میں آئی ہوں پر اسمبلی کی بے بسی کاحال جو اس وقت ہے وہ اس سے قبل کبھی نظر نہیں آیا جب میں اہم اشوز پر بات کر رہے ہیں تو اسمبلی میں صرف ایک وزیر کے علاوہ پوری کابینہ غیر حاضر ہے ہمارے سوالوں کو جواب کون دے گا عوام کی مشکلات اور مسائل کے حل کی یقین دھانی کون کرائے گا انہوںنے کہا یہ صورتحال رہی تو عوام مایوس ہو گی عوام کا پارلیمنٹ پر اعتماد ختم ہو جائے گا اور جمہوریت کمزور ہو گی جس کا نقصان صرف اور صرف ملک اور عوام کو ہوگا۔

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کے بدین جو قدرتی دولت سے مالا مال ہے پاکستان میں تیل اور گیس کی سب سے زیادہ پیدا وار یہاں سے حاصل کی جارہی ہے پر افسوس غربت اور بے روزگاری بھی سب سے زیادہ وہاں ہے پانی کی چوری اور غلط تقسیم کے باعث علائقے کی زرعی معشت تباہ ہو کر رہے گئی ہے جس کے باعث آبادگاروں کو ہر سیزن میں اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا اگر حکمرانوں اور ذمہ داروں نے پانی کی قلت سمیت عوام کے دیگر مسائل اور مشکلات کا حل نہ کیا تو ہم بھی اسمبلی کے علاوہ عوام کے ساتھ مل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے کیون کہ ہم عوام کو کسی صورت بھی اکیلا نہیں چھوڑ سکتے۔