لورالائی، کار الٹنے سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو زخمی

جمعہ 15 دسمبر 2017 20:32

لورالائی۔ 15دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) لورالائی سے 40 کلومیٹر دور مڑہ تنگی کے مقام پر الٹو کار الٹنے کے سبب ایک شخص جاں بحق ااور دو افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

لیویز انتظامیہ کے مطابق لورالائی کے نواحی علاقے دور مڑہ تنگی کے مقام پر تیزرفتار کار الٹنے سے اکبر خان ولد حاجی عبدالستارجاں بحق جبکہ کلیم اللہ ولد حبیب اللہ اور کلیم اللہ ولد خان زخمی ہو گئے۔ جنہیں لورالائی ہسپتال لایا گیا ۔ زخمیوں کو علاج کے لئے کوئٹہ ریفر کر دیاگیا۔ مزید کاروائی لیویزانتظامیہ کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :