تحریک انصاف کی جانب سے جہانگیر ترین کی نااہلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 15 دسمبر 2017 20:15

تحریک انصاف کی جانب سے جہانگیر ترین کی نااہلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2017ء) تحریک انصاف کی جانب سے جہانگیر ترین کی نااہلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ کی جانب سے اناہل قرار دیے جانے کے فیصلے کے بعد تحریک اںصاف کی قیادت کی جانب سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حنیف عباسی نے جہانگیر ترین پر جتنے بھی الزامات عائد کیے تھے وہ تمام کے تمام الزامات سپریم کورٹ کی جانب سے مسترد کر دیے گئے۔

لیکن صرف ایک تکنیکی بنیاد پر جہانگیر ترین کو نااہل قرار دے دیا گیا۔ فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ جہانگیر ترین کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جلد حتمی فیصلہ کرکے نظر ثانی اپیل دائر کر دی جائے گی۔