Live Updates

عمران خان نااہلی کیس جیتنےکی خوشی؛نعیم بخاری میڈیا سے بات کرتے ہوئے گانا گانے لگے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 15 دسمبر 2017 20:11

عمران خان نااہلی کیس جیتنےکی خوشی؛نعیم بخاری میڈیا سے بات کرتے ہوئے ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2017ء) :عمران خان نا اہلی کیس جیتنے کی خوشی اور عمران خان کے حق میں فیصلہ آنے پر پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری خوشی میں گانا گنگنانے لگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ نے عمران خان نا اہلی کیس میں عمران خان کے حق میں فیصلہ سنایا گیا تو تحریک انصاف کے کھلاڑیوں پر فتح کا سحر طاری ہو گیا ،کسی نے وزیراعظم عمران خان کے نعرے لگائے تو کسی نے نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بنا کر فتح کی خوشی منائی ۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری کمرہ عدالت سے باہر آئے تو فتح کی خوشی چہرے سے عیاں تھی۔خوش ہو کر کہنے لگے کہ وہ گانا ہے کہ کنے کنے جانا بلو دے گھر میں کہتا ہوں کنے کنے جانا کپتان دے گھر ٹکٹ کٹاو لائن بناو۔ایک صحافی نے مزید سوال کیا تو کہنے لگے کہ آپ میرے رشتے دار ہیں جو آپ اتنے سوال پوچھ رہے ہیں اگر آپ نے زیادہ سوال کئیے تو میں آپکو ٹکر مار دوں گا۔ویڈیو دیکھیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :