میاں صاحب!عوام، پارلیمنٹ اورجمہوریت کی بدحالی آپ کی وجہ سے ہے،بلاول بھٹو

سُنوخاں صاحب ! میرا یہ پہلا الیکشن آپ کا آخری الیکشن ہوگا،اسلام خطرے میں نہیں بلکہ ان کا حلوہ خطرے میں ہے،بڑے میاں توبڑے میاں چھوٹےمیاں سبحان اللہ،نیازی سروسزوالےفیض آباد والوں کامقابلہ کرسکتےہیں،لیکن ہماری تربیت نہیں ہے۔ملتان میں عوامی جلسے سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 15 دسمبر 2017 19:58

میاں صاحب!عوام، پارلیمنٹ اورجمہوریت کی بدحالی آپ کی وجہ سے ہے،بلاول ..
ملتان(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 دسمبر2017ء ) : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب عوام، پارلیمنٹ اور جمہوریت کی بدبحالی آپ کی وجہ سے ہے،سنوخاں صاحب ! میرا یہ پہلا الیکشن آپ کا آخری الیکشن ہوگا،اسلام خطرے میں نہیں بلکہ ان کا حلوہ خطرے میں ہے،بڑے میاں توبڑے میاں چھوٹے میاں سبحان اللہ،نیازی سروسزوالے فیض آباد والوں کامقابلہ کرسکتے ہیں،لیکن ہماری تربیت نہیں ہے۔

انہوں نے آج ملتان میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملتان صوفیوں کاشہرہے۔سلام پیش کرتاہوں۔سرائیکی وہ میٹھی زبان ہے۔جو چاروں صوبوں میں بولی جاتی ہے۔ذوالفقار علی بھٹو نے 1970ء میں دورہ کیاتھا۔50سال پہلے بھٹو کی قیادت میں پاکستان میں انقلاب آیا۔ذوالفقار بھٹو اور محترمہ نے بھی ملتان میں جلسے کیے تھے۔

(جاری ہے)

میں اسی نسل کا تیسرا نمائندہ بن کرعوامی مسائل کی جنگ لڑوں گا۔

انہوں نے کسانوں کیلئے کاشتکاری ناممکن ہوگئی ہے۔کسان اپنی زمین پرہی مزدور بن چکاہے۔لیکن ہم دیہی علاقوں کے عوام کومضبوط بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم ایشوزپربات کرتے ہیں ۔نیازی سروسزوالوں نے جو متعارف کروائی ہیں ان کا مقابلہ فیض آباد والے کرسکتے ہیں۔ہم نہیں کیونکہ ہماری تربیت یا عادت نہیں اور نہ ہی اس خطے کی ثقافت ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نوجوانوں کی قیادت کادعویٰ کرتے ہیں۔

خان صاحب اصولوں کی سیاست کے ساتھ سیاست کے اصول بھی سیکھیں۔عمران خان یوتھ کی بات کرتے ہیں لیکن میں پوچھتاہوں کہ آپ کی اپنی عمر کیاہے؟ آپ کاوزیراعلیٰ سب سے عمررسیدہ اور سندھ کا نوجوان ہے۔آپ کی جماعت میں کوئی یوتھ کا کوئی بھی نمائندہ نہیں جبکہ ہمارے پاس ہیں۔آپ کس یوتھ کی بات کرتے ہیں۔ایک یوتھ کے پاس زیادہ مواقع ہیں ایک ے پاس کم ہیں۔

ایک یوتھ خاکی وردی پہن کردہشتگردی کیخلاف لڑتے ہوئے جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج کی نوجوان نسل کاسب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے۔ سنوخاں صاحب ! میرا یہ پہلا الیکشن آپ کا آخری الیکشن ہوگا۔ بلاول نے کہا کہ میاں صاحب آپ کا نظریہ کیا ہے؟ یہ نظریہ ضیاء الحق کی قبروالا تو نہیں۔یا جونیجو والا۔یا پھر اسامہ بن لادن کے ڈالرز سے بی بی کی حکومت گرانے کی کوشش کی۔

یا یہ نظریہ وہ تونہیں۔ صدر زرداری کیخلاف جھوٹے مقدمات بنائے تھے۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب آپ کانظریہ یہ ہے کہ رائے ونڈ کواپنا آفس بنایا۔صدرزرداری نے جمہوریت کو بچایا لیکن آپ نے ڈنگ مارا۔شخصی آمریت مسلط کرنے کی کوشش کی۔میاں صاحب آج عوام بدحال، پارلیمنٹ اور جمہوریت کمزور آپ کی وجہ سے ہے۔آج فرقہ واریت اور انتہا پسندی کوہوادی جارہی ہے۔

جب بھی کوئی سیاستدان چیختا ہے کہ اسلام خطرے میں ہے۔ تومجھے بھٹو کا فلسفہ یاد آتا ہے۔ جس ملک میں 90فیصد مسلمان ہوں وہاں اسلام خطرے میں نہیں ہوتا۔ اسلام خطرے میں نہیں بلکہ ان کا حلوہ خطرے میں ہے۔انہوں نے کہاکہ بڑے میاں توبڑے میاں چھوٹے میاں سبحان اللہ،شہبازشریف کو ملتان میٹرو، ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں اور حدیبیہ کرپشن کا حساب دینا ہوگا۔