سپریم کورٹ نے میرے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال، قرضوں کی معافی، انسائڈر ٹریڈنگ، زرعی آمدن ظاہر نہ کرنے کے الزامات مسترد کیے اور لندن کی پراپرٹی کی مکمل منی ٹریل کو تسلیم کیا: جہانگیر ترین

muhammad ali محمد علی جمعہ 15 دسمبر 2017 19:58

سپریم کورٹ نے میرے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال، قرضوں کی معافی، ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2017ء) جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے ان کیخلاف حنیف عباسی کے تمام الزامات مسترد کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ سے نااہل قرار دیے جانے والے تحریک انصاف کے سربراہ جہانگیر ترین کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے خلاف فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ میرے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال، قرضوں کی معافی، انسائڈر ٹریڈنگ، زرعی آمدن ظاہر نہ کرنے کے الزامات مسترد کیے اور لندن کی پراپرٹی کی مکمل منی ٹریل کو تسلیم کیا۔ جہانگیر ترین کا مزید کہنا ہے کہ ان تمام الزامات کو مسترد کر دیے جانے کے بعد بھی انہیں محض غلط ٹرسٹ ڈیڈ کی بنیاد پر نااہل کرکے زیادتی کی گئی ہے۔