گلگت ،الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے تبلیغی اجتماع میں فری میڈیکل کیمپ لگایا جائیگا

جمعہ 15 دسمبر 2017 20:17

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء)الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کی طرف سے تبلیغی اجتماع میں فری میڈیکل کیمپ لگایا جائیگا، چلاس میں منعقد ہونے والے تبلیغی اجتماع میں مفت چیک اپ اور دوائی کی فراہمی مہیا کی جائیگی، جبکہ کسی بھی ہنگامی اور نا گہانی صورتحال کے پیش نظر ایمبولنس سروس بھی مہیا کی جا رہی ہے، ان خیالا ت کا اظہار صدر الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان حبیب الرحمن نے دفتر الخدمت فانڈیشن سے جاری ایک بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ فری میڈیکل کیمپ میں الخدمت ڈسٹرکٹ دیامر کی ٹیم اور رضاکارو ں کے علاوہ ماہر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف خدمات سر انجام دینگے۔