Live Updates

عمران خان کی عدالت عظمیٰکی جانب سے فیصلے کی خوشی میں تحریک انصاف سیکرٹریٹ میں پُروقارتقریب کا انعقاد

جمعہ 15 دسمبر 2017 20:17

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی عدالت عظمیٰ کی جانب سے بری کرنے کے فیصلے کی خوشی میں تحریک انصاف سیکرٹریٹ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر راجا جلال حسین مقپون سیکرٹری اطلاعات تقی اخونزادہ سٹی صدر خواجہ مدثر سمیت کارکنوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجا جلال مقبون نے کہاکہ عمران خان کی جیت تحریک انصاف کی جیت ہے اور عدالت عالیہ کی جانب سے دئیے گئے تاریخی فیصلے نے واضح کردیا کہ تحریک انصاف ایک بے داغ جماعت ہے ،عمران خان کی بریت کے فیصلے کی وجہ شور کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑ گئی ہے اور آنے والے انتخابات میں تحریک انصاف ایک قومی پارٹی بن کر حکومت بنائے گی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری اطلاعات تقی اخونزادہ نے کہا نے کہ سپریم کورٹ کے اس تاریخی فیصلے نے تحریک انصاف کو سرخرو کردیا ہے اور انشاء اللہ نظر ثانی کیس میں جہانگیر ترین بھی بری ہوجائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جیت نہ صرف تحریک انصاف کی جیت ہے بلکہ یہ فیصلہ ان کرپشن زدہ پارٹیوں کے منہ پر طمانچہ ہے جنہوں نے بیلنس برابر کرنے کے چکر میں عمران خان کے خلاف کیس دائر کیا تھا ،اس وقت ملک میں عدلیہ مکمل طور پر آزاد ہیں اور عدلیہ نے اپنا وقار خود بلند کردیا ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ان کا کہنا تھا کہ کرپشن زدہ پارٹیوں کی آنکھیں اب کھل جانا چاہیے کہ وہ دور نہیں جب مرضی کے فیصلے سنائے جاتے تھے تقریب کے آخر میں تحریک انصاف کے بانی رہنمااور ممبر قومی اسمبلی سیدہ سلونی بخاری مرحومہ تحریک انصاف سکردو کے رہنما سید امیر شاہ کاظمی کی والدہ ڈپٹی سیکرٹری پلانگ محمد نذیر اور دیگر مرحومین کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات