سکردو،سردی کی شدت میں اضافے کیساتھ ہی پانی کی قلت کے بحران نے بھی سر اُٹھا لیا

جمعہ 15 دسمبر 2017 20:17

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی پانی کی قلت کے بحران نے بھی سر اُٹھا لیا ، شدید سردی کے باعث اکثر علاقوں میں پائپ لائنیں جم گئی جس کے باعث اکثر گریلو صارفین پانی سے محروم ، تفصیلات کے مطابق سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی اکثر علاقوں میں پائپ لائنوں کے جمے کے باعث صارفین پینے کے پانی سے محروم ہو گئے ہیں ، صارفین کا کہنا ہے کہ شدید سردی کے باعث اکثر پائپ لائنیں پوری طرح سے جم چکی ہیں اور اکثر علاقوں میں پائپ لائینوں کی پھٹنے کی بھی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں ، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ آنے والے چند دنوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے ، سردی کی شدت میں اضافے کے باعث جہاں پائپ لائینں جم چکی ہیں وہی نظام زندگی بھی درہم برہم دیکھائی دیتا ہے ،

متعلقہ عنوان :