سکردو، ویدر پالیسی تاریخی اور انصاف پر مبنی فیصلہ ہے ہم خیر مقدم کرتے ہیں ، اشرف بلتی

جمعہ 15 دسمبر 2017 20:17

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء)ا سپیشل ایجوکیشن ایسو سی ایشن کے سینئر صوبائی نائب صدر اشرف بلتی نے کہاکہ ویدر پالیسی تاریخی اور انصاف پر مبنی فیصلہ ہے ہم خیر مقدم کرتے ہیں ۔ وہ بروز جمعہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں منظور حسین ، محمد باقر ، ثریا منی ، فدا حسین ،احمد علی اور دیگرنے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

انھوں نے مذید کہا کہ پہلے ملازمین کے ساتھ ناانصافی ہوتا تھااب وزیر اعلی ، چیف سیکرٹری اور صوبائی کابینہ نے بہترین فیصلہ کیا ہے فیصلے سے محکموں کے اندر ملازمین کے مابین پائے جانے والی بے چینی اور غیریقینی صورت حال کا خاتمہ ہوگاپالیسی سے تمام سرکاری ملازمین یکساں مستفید ہونگے ۔

اس موقع پر منظور حسین نے کہا ہم حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں حکومت کا یہ اقدام غریب ملازمین کے لئے سردیوں کا تحفہ ہے جس کو ہم سہراہتے ہیں کابینہ کے فیصلہ پر جلداز جلد عملدرآمد ہونا چاہئے۔