گلگت بلتستان ملک کے پرامن ترین خطہ ہے، گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سرفرنگاہ کار ریلی کا انعقاد سے علاقی کی سیاحت و ثقافت کو اجاگر کرنے میں مدد ملی،کمشنر بلتستان عاصم ایوب

جمعہ 15 دسمبر 2017 20:14

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) کمشنر بلتستان عاصم ایوب نے کہا گلگت بلتستان ملک کے پرامن ترین خطہ ہے ،بلتستان سازگار ماحول کے حوالے سے پورے پاکستان کیلئے مشال ہے ،علاقے میں موجود مذہبی ہم آہنگی و بھائی چارگی پورے خطے میں سب سے بہتر ہے، بلتستان کا خوبصورت خطہ جہاں سیاحت کے وسیع مواقع ہیں ،علاقے میں ترقیاتی کاموں اور انفرسٹریکچرڈویلپمنٹ کیلئے بھی گجائش موجود ہے ، گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سرفرنگاہ کار ریلی کا انعقاد کرا کر علاقے کی سیاحت اور ثقافت کو اجاگر کرنے میں مدد ملی اور آئندہ بھی اس قسم کی کارریلیوں کا انعقاد ممکن ہوجائے گا، اس کے علاوہ سکردو میں بائے پاس منصوبے کی افتتاح و ر بلتستان ڈویژن میں وائلد لائف اور دیوسائی نیشنل پارک کی بورڈ آف گورنرز میں کمشنر بلتستان کی اورکمشنر آفس کے زریعے 6کروڑ روپے کے منصوبوں کیلئے منظوری حاصل کیں،علاقے کے کلچر اور ثقافت کواجاگر کرنے اور ادب کو فروغ دینے کیلئے ہر ممکن کوشیش کیے ۔

(جاری ہے)

یہ بات کمشنر بلتستان عاصم ایوب نے آج بلتستان کے معروف ادیبوں ،قلم کاروںاور سماجی شخصیات سے الوداعی ملاقات جس کا اہتمام بلتستان کی معروف ادبی تنظیم بزم علم وفن بلتستان نے کیا تھا میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ان کی شروع سے خواہش تھی کہ وہ بلتستان میں فرائض انجام دیکر لوگوں کی خدمت کا موقع حاصل کرے تاہم ان کی خواہش پوری ہوئی لیکن قلیل مدت میں اتنا کچھ نہیں کرسکا جس کی سوچ لیکر وہ بلتستان آئے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ وہ جہاں بھی ہونگے بلتستان کے عوام کو کھبی بھی فراموش نہیں کرینگے اور علاقے کے عوام کا جہاں کہیں بھی موقع ملے ضرور خدمت کرینگے ۔ انہوں نے بلتستان میں دوران ملازمت علاقے کے ادبی شخصیات ، سماجی کارکنوں ، علماہ اور دیگر لوگوں کی محبت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف انجینئر وزیر محمد تاجور خان نے کہا کہ انہوں نے بڑی عرصے گلگت بلتستان کے مختلف مقامات میں خدمات انجام دیں اور انہوں نے عوامی مسائل کوسمجھنے اور ان کو حل کرنے ترقیاتی کاموںکو پائے تکمیل تک پہنچانے کے حوالے سے بہترین حکمت عملی اور گائیڈلائن فراہم کرنے میں کمشنر بلتستان عاصم ایوب بہت اچھا آفیسر پایا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلتستان کے معروف محقیقن ، مصنفین اور ادیبوں یوسف حسین آبادی، حسن حسرت ،قاسم نیسم اور صدر بزم علم وفن سید میر اسلم سحر نے کمشنر بلتستان عاصم ایوب کی بلتستان میں سماجی ادبی ، ترقیاتی اور دیگر شعبوں میں قلیل عرصے میں بہترین خدمات کو سراہا اور کہا کہ بلتستان کے عوام ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بلتستان میں ادب کے فروغ کے لیے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے علاقے کی قدیم ثقافت اور سیاحت کے شعبے کو کمشنر بلتستان نے جس انداز میں ملکی اور بین الاقومی سطح پر اجاگر کرانے کی کوشیش کی جس سے آنے والے وقتوں میں بہتری پیدا ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :