Live Updates

سپریم کورٹ کا فیصلہ ، ثابت ہوگیا اقامہ صرف بہانہ تھا ، نواز شریف نشانہ تھا، مریم نواز

آج جانبدارانہ احتساب اور احتساب کے نام پر انتقام سے تمام پردے اٹھ گئے ہیں،ردعمل

جمعہ 15 دسمبر 2017 20:14

سپریم کورٹ کا فیصلہ ، ثابت ہوگیا اقامہ صرف بہانہ تھا ، نواز شریف نشانہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنماء اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ کسی بھی سازش ، دھرنوں اور احتساب نامی انتقام کا ہدف صرف نواز شریف ہے،اب شک کی گنجائش نہیں ہے ۔ آج جانبدارانہ احتساب اور احتساب کے نام پر انتقام سے تمام پردے اٹھ گئے ہیں۔ٹوئیٹر پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آجے کے فیصلے نے اس تاثر پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے کہ نواز شریف کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج جانبدارنہ احتساب اور احتساب کے نام پر انتقام سے تمام پردے اٹھ گئے ہیں مریم نواز نے کہا کہ ثابت ہو گیا ہے کہ اقامہ صرف بہانا تھا نواز شریف صرف بہانہ تھا مریم نواز نے کہا کہ اب شک کی کوئی گنجائش نہیں کہ کسی بھی سازش دھرنوں اور احتساب نامی انتقام کا حدف صرف نواز شریف ہے کیونکہ عوام کا اصل نمائندہ صرف نواز شریف ہے ۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس فیصل عرب کا نام لئے بغیر اضافی نوٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جج صاحب آپ کو صفائی دینے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی کیا آپ پانامہ بینچ کا حصہ تھے کیا نواز شریف کیخلاف کسی سماعت کا حصہ رہے
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات