حکومت کی تمام تر توجہ محمد نواز شریف کے جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنا ہے، شیخ آفتاب احمد

جمعہ 15 دسمبر 2017 20:11

حکومت کی تمام تر توجہ محمد نواز شریف کے جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل ..
حضرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ حکومت کی تمام تر توجہ میاں محمد نواز شریف کے جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنا ہے، ناکام سیاست دان مسلم لیگ (ن) کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر محمداشرف بٹ ،حاجی ابرار ،حاجی احسان خان ،سعید الرحمن ،طلال بٹ ودیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ نواز شریف کے اقتدار سے علیحدہ ہونے کے بعد ایک بار ملکی ترقی کو بریک لگ گئی ، محمد نواز شریف نے جس طرح ملک میں بڑے منصوبے شروع کیے اس سے پاکستان کو اپنے پائوں پر کھڑا ہونے میں مدد ملی۔ انہوںنے کہا کہ مخالفین کبھی دھرنوں کبھی احتجاج کی آڑ میں حکومتی منصوبوں میں خلل ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف مخالف طاقتیں اپنے مفاد کیلئے اکھٹی ہو رہی ہیں لیکن عوام ان کو اچھی طرح جانتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ان قوتوں کو پتہ ہے وہ اکھٹے ہو کر بھی نواز شریف کا راستہ نہیں روک سکتے

متعلقہ عنوان :