لندن پراپرٹی کی مکمل منی ٹریل قبول کی گئی چھپائی نہیں،جہانگیر ترین کی الاپ

جمعہ 15 دسمبر 2017 20:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے بھی سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرھ مجھے کیوں نکالا کا الاپ شروع کر دیا ، لندن پراپرٹی کی مکمل منی ٹریل قبول کی گئی چھپائی نہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے تاحیات نااہل قرار دیے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ تمام الزامات کو تو مسترد کر دیا گیا لیکن عدالت عظمی نے ٹرسٹ ڈیڈ کی محض تشریح پر انہیں نااہل قرار دیا ہے ۔

ٹویٹر پر جاری پیغام میں جہانگیر ترین کا کہناتھا کہ لندن پراپرٹی کی مکمل منی ٹریل قبول کی گئی،چھپائی نہیں، لندن پراپرٹی کو2011 سے بچوں کا اثاثہ ظاہر کیا۔ ان کا کہناتھا کہ مجھ پرانسائیڈ ٹریڈنگ اور زرعی آمدن چھپانے ،قرضے معاف کروانے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات عائد کیے گئے تھے جنہیں عدالت کی جانب سے مسترد کیا گیاہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے بھی یہ تاثر دیا گیاہے کہ ان کے خلاف جو فیصلہ آیاہے وہ غلط ہے ۔

متعلقہ عنوان :