Live Updates

سپریم کورٹ سے تاریخی فیصلہ آیا ہے ،اب عمران خان کو وزیراعظم بننے سے کوئی نہیں روک سکتا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدکا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل

جمعہ 15 دسمبر 2017 20:01

سپریم کورٹ سے تاریخی فیصلہ آیا ہے ،اب عمران خان کو وزیراعظم بننے سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے تاریخی فیصلہ آیا ہے ،اب عمران خان کو وزیراعظم بننے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔ جمعہ کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے رردعمل میں شیخ رشید نے پی ٹی آئی چیئرمین کو مشورہ دیا ہے کہ اللہ کے بعد جمائما نے مدد کی ،عمران خان کو جمائما سے دوبارہ نکاح کرلینا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہناتھاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں جمائما کا کردار یادرکھا جائے گا ،اس نے 40 سال تک ریکارڈ سنبھال کر رکھا ۔شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ جہانگیر ترین کا کیس تکنیکی طور پر ہوا ہے کوئی ایسا جرم ثابت نہیں ہوا ۔ سپریم کورٹ کا حدیبیہ کیس کے متعلق فیصلہ نیب کی نا اہلی کا نتیجہ ہے ۔ان کا کہناتھاکہ حدیبیہ کیس میں چوہدری قمر زمان کی سربراہی میں نیب نے اصل کاغذات اور حکومت نے اسپیشل پراسیکیوٹر نہیں لگائے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات