Live Updates

ایک ہی الزام میں نواز شریف نااہل اور عمران خان اہل کیسے عدلیہ کے فیصلے سمجھ سے بالاتر ہیں،پیپلز پارٹی

نواز شریف نے بھی اثاثے چھپائے اور عمران خان نے بھی، ایک نااہل تو دوسرا اہل کیسی حدیبیہ ملز ریفرنس میںپانچ رکنی بنچ کے فیصلے کو تین ججوں نے مسترد کر دیا،پانچ رکنی بنچ کہتا ہے کہ ریفرنس کھولیں اور تین جج کہتے ہیں نہ کھولیں ،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان کا انجن ناکارہ اور اے ٹی ایم مشین بند ہو گئی ہے پیپلز پارٹی ترجمان چوہدری منظور کا حدیبیہ ریفرنس اور عمران خان، جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق کیسو ں کے فیصلے پر ردعمل

جمعہ 15 دسمبر 2017 20:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان چوہدری منظور نے کہا ہے کہ ایک ہی طرح کے الزام میں نواز شریف نااہل اور عمران خان اہل کیسے ٹھرتے ہیں نواز شریف نے بھی اثاثے چھپائے اور عمران خان نے بھی، ایک نااہل تو دوسرا اہل کیسی حدیبیہ ملز ریفرنس میںپانچ رکنی بنچ کے فیصلے کو تین ججوں نے مسترد کر دیا،پانچ رکنی بنچ کہتا ہے کہ ریفرنس کھولیں اور تین جج کہتے ہیں نہ کھولیں ،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان کا انجن ناکارہ اور اے ٹی ایم مشین بند ہو گئی ہے۔

جمعہ کو سپریم کورٹ کی جانب سے حدیبیہ ملز ریفرنس اور عمران خان، جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق کیسو ں کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکر ٹری اطلاعات چوہدری منظور نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلے سمجھ سے بالاتر ہیں،سپریم کورٹ کے 5رکنی بنچ نے حدیبیہ ریفرنس کھولنے کا حکم دیا تھا،5 رکنی بنچ کے فیصلے کو 3 ججوں نے مسترد کر دیا،5پانچ رکنی بنچ کہتا ہے کہ ریفرنس کھولیں اور 3 جج کہتے ہیں نہ کھولیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہحیرت ہے جس الزام میں وزیراعظم کو نااہل کیا جاتا ہے اسے میں عمران خان اہل ٹھرتے ہیں،نواز شریف نے بھی اثاثے چھپائے اور عمران خان نے بھی ایک نااہل تو دوسرا اہل کیسی عمران خان نے خود اعتراف کیا کہ ٹیکس بچانے کیلئے نیازی سروسز آف شور بنائی،یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ پی ٹی آئی کے ایک نمبر کو بچا دونمبر کو اڑا دیا گیا ہے۔پیپلز پارٹی کے ترجمان نے کہا کہمسلم لیگ کے ایک نمبر کو اڑا کر دو نمبر کو بچا دیا گیا ہے،عمران خان کا انجن ناکارہ ہو گیا اور اے ٹی ایم مشین بھی بند ہو گئی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات