Live Updates

شیخ رشید جھوٹوں کا آئی جی ہے ، ملک میں جتنا بھی انتشار ہے اس کی بنیاد عمران خان نے ڈالی ، عمران خان کے والد کو کرپشن کے چارجز پر نوکری سے نکالا گیاتھا، وزیر مملکت توانائی عابد شیر علی کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 15 دسمبر 2017 19:59

شیخ رشید جھوٹوں کا آئی جی ہے ، ملک میں جتنا بھی انتشار ہے اس کی بنیاد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) وزیر مملکت توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ شیخ رشید جھوٹوں کا آئی جی ہے ، ملک میں جتنا بھی انتشار ہے اس کی بنیاد عمران خان نے ڈالی ہے، عمران خان کے باپ کو کرپشن کے چارجز پر نوکری سے نکالا گیاتھا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ شیخ رشید جھوٹوں کا آئی جی ہے ، حدیبیہ کیس میں سچ کی فتح ہوئی ہے نواز شریف یہ جنگ اخلاقی طور پر جیت چکے ہیں ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں ،فیصلے بولنے چاہئیں ۔ا نہوں نے کہا کہ عمران خان کے باپ کو کرپشن کے چارجز پر نوکری سے نکالا گیاتھا، ملک میں جتنا بھی انتشار ہے اس کی بنیاد عمران خان نے ڈالی ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات