سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق کا جہانگیر ترین نااہلی کیس پر تبصر ے سے انکار

جمعہ 15 دسمبر 2017 19:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین اور سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے جہانگیر نااہلی کیس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تحریک انصاف کے قائد عمران خان اور جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین کے متعلق فیصلہ سنائے جانے کے بعد جب چند صحافیوں نے پارلیمنٹ ہائو س میں راجہ ظفر الحق سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرنے کو کہاگیا تو انہوں نے کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

متعلقہ عنوان :