آج جانبدارانہ احتساب اور احتساب کے نام پر انتقام سے تمام پردے اٹھ گئے ہیں ، ثابت ہو گیا کہ اقامہ صرف بہانہ تھا، نواز شریف نشانہ تھا، اب شک کی کوئی گنجائش نہیں کہ کسی بھی سازش ، دھرنوں اور احتساب نامی انتقام کا ہدف صرف نوازشریف ہے کیونکہ عوام کا اصل نمائندہ صرف نوازشریف ہے ،آج کے فیصلے نے اس تاثر پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے کہ نواز شریف کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے،سابق وزیراعظم نواشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا ٹویٹ

جمعہ 15 دسمبر 2017 19:59

آج جانبدارانہ احتساب اور احتساب کے نام پر انتقام سے تمام پردے اٹھ گئے ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) سابق وزیراعظم نواشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ آج جانبدارانہ احتساب اور احتساب کے نام پر انتقام سے تمام پردے اٹھ گئے ہیں ، ثابت ہو گیا کہ اقامہ صرف بہانہ تھا، نواز شریف نشانہ تھا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مریم نواز نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہاکہ آج جانبدارانہ احتساب اور احتساب کے نام پر انتقام سے تمام پردے اٹھ گئے ہیں ۔

ثابت ہو گیا کہ اقامہ صرف بہانہ تھا، نواز شریف نشانہ تھا۔مریم نواز نے کہاکہ اب شک کی کوئی گنجائش نہیں کہ کسی بھی سازش ، دھرنوں اور احتساب نامی انتقام کا ہدف صرف نوازشریف ہے کیونکہ عوام کا اصل نمائندہ صرف نوازشریف ہے ۔آج کے فیصلے نے اس تاثر پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے کہ نواز شریف کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے -لیکن نواز شریف پر ایک خیالی تنخواہ ظاہر کرنا ضروری ٹھہرا۔