ملک اور تحریک کی بہتری کیلئے صدق دل سے محنت کی، مکمل طور پر پرعزم اور مستعد ہوں ،نئے پاکستان کیلئے محنت جاری رکھوں گا

تحریک انصاف کے سیکر ٹری جنرل جہانگیر خان ترین کااپنے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پرردعمل کا اظہار

جمعہ 15 دسمبر 2017 19:59

ملک اور تحریک کی بہتری کیلئے  صدق دل سے محنت کی، مکمل طور پر پرعزم اور ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سیکر ٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ میں نے ملک اور تحریک کی بہتری کیلئے پورے صدق دل سے محنت کی، مکمل طور پر پرعزم اور مستعد ہوں اور نئے پاکستان کیلئے محنت جاری رکھوں گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر پارٹی کیلئے پیغام میں جہانگیر خان ترین نے کہا کہ میں نے ملک اور تحریک کی بہتری کیلئے پورے صدق دل سے محنت کی،مجھے خوشی ہے کہ مجھ پر عائد کئے گئے مالی بے ضابطگیوں کے تمام الزامات کوڑے کی ٹوکری میں پھینک دیے گئے،میں مکمل طور پر پرعزم اور مستعد ہوں اور نئے پاکستان کیلئے محنت جاری رکھوں گا۔