محکمہ پلاننگ پنجاب نے 1ارب 67کروڑ کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

جمعہ 15 دسمبر 2017 19:59

لاہو ر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2017-18 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی37ویںاجلاس میں مختلف ڈویلپمنٹ سیکٹرزکی 5ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 1ارب 67کروڑ 70 لاکھ 63 ہزار روپے کی منظوری دی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد جہانزیب خان نے کی جبکہ صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران ، اسسٹنٹ چیف (کوآرڈینیشن ) پی اینڈ ڈی حافظ محمد اقبال اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت صوبائی ورکنگ پارٹی کی37ویں اجلاس میں جن5سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں لاہور میں سبزہ زار سکیم میں تحصیل سطح پر 60 بستروں پر مشتمل ہسپتال کے قیام کیلئے 52 کروڑ 69 لاکھ 53 ہزار روپے، ضلع لاہور میں رورل ہیلتھ سنٹر کاہنہ نو میں تحصیل کی سطح پر 60 بستروں پر مشتمل ہیلتھ سنٹرز کی اپ گریڈیشن کیلئے 55 کروڑ 70 لاکھ 33 ہزار روپے، سٹامپ پیپرز (ای اسٹیمپنگ) کی آٹو میشن (ترمیمی) کیلئے 48 کروڑ 26 لاکھ 96 ہزار روپے، گجرات شہر (پی پی 111) کی مختلف یونین کونسلوں میں ٹف ٹائلز، ڈرینج اور سٹریٹس و سیوریج سسٹم کی فراہمی کیلئے 9 کروڑ روپے اور وزیر اعلیٰ خصوصی ڈویلپمنٹ پیکج کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کیلئے 2 کروڑ 3 لاکھ 81 ہزار روپے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :