حکومت فاٹا اصلاحات بل پر عمل درآمد کے حوالے سے سنجیدہ نہیں ، عزیز ارحمن چن

اگر فاٹا کے عوام پاکستان سے انضمام چاہتے ہیں تو چند لوگوں کی خوشنودی کے لئے وہاں کی عوام کے حقوق سلب کرنے سے گریز کیا جائے،صدر پیپلز پارٹی لاہور

جمعہ 15 دسمبر 2017 19:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حکومت فاٹا کی عوام کی امنگوں کے مطابق اقدامات کرے اگر فاٹا کے عوام پاکستان سے انضمام چاہتے ہیں تو چند لوگوں کی خوشنودی کے لئے وہاں کی عوام کے حقوق سلب کرنے سے گریز کیا جائے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت فاٹا اصلاحات بل پر عمل درآمد کے حوالے سے سنجیدہ نہیں ہے، 70 سال ہو چکے ہیں اور اب ہمیں فاٹا کے مسائل کو حل کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی حالات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ضروری ہے کہ فاٹا میں اصلاحات کے عمل کو انتہائی شفافیت اور مقامی قبائل کے ساتھ مشاورت سے آگے بڑھایا جائے۔ حکومت ان اصلاحات اور فاٹا کے خیبر پختونخوا میں ضم کئے جانے سے متعلق توقعات اور تحفظات کو مدِ نظر رکھے تاکہ فاٹا میں کی جانے والی اصلاحات ملکی ترقی اور سلامتی کی ضامن ہوں اور پاکستان کی دشمن قوتیں ان معمولی اختلافات کو اپنے مذموم عزائم کے لئے استعمال نہ کرسکیں۔