آڈٹ رپورٹس سے پنجاب کے سرکاری محکموں میں ہونے والی کرپشن منظر عام پر آچکی ہے ،مہرین انور راجہ

جمعہ 15 دسمبر 2017 19:56

آڈٹ رپورٹس سے پنجاب کے سرکاری محکموں میں ہونے والی کرپشن منظر عام ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ آڈٹ رپورٹس سے سرکاری محکموں میں ہونے والی کرپشن منظر عام پر آچکی ہے ، پانچ میں کرپشن کے ریکارڈ بنائے گئے ہیں ، عوام کا پیسہ بے دری سے لٹا گیا ہے ، ان آڈٹ رپورٹس پر حکومت پنجاب خاموش کیوں ہے ، ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ کوئی ایسا محکمہ نہیں جس میں بے ضابطگی نہ ہوئی ہو، حکومت بتائے کہ قواعد کو نظر انداز کرکے سرکاری رقم خرچ کرنے والے افسران کے خلاف کیا کاروائی ہوئی ہے ، ان افسران کیوں اب تک سزا نہیں دی گئی ، حکومت پنجاب ذمہ داروں کے خلاف کوئی قدم کیوں نہیں اٹھا سکی ،پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر شفاف احتساب شروع کرے گی اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ،عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کریں گے

متعلقہ عنوان :